تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مقابلہ جاتی امتحانات سے طلباء کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ مولانا محمد نبیل

📅 26-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>مدرسہ ضیاء العلوم دار الیتامی کووآں کے کامیاب طلباء و طالبات کو توصیفی سند سے نوازا گیا</p>
<p>موتی ہاری:26 اکتوبر (انیس الرحمن چشتی)</p>
<p>مدرسہ ضیاء العلوم دار الیتمی، ملحقہ خانقاہ قادریہ کووآں چکیا میں مقابلہ جاتی تحریری و تقریری تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً ڈیرھ سو طلباء و طالبات نے شرکت کیا۔ اول، دوم، سوم پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو توصیفی سند و مڈل سے نوازا گیا۔ تلاوت قرآن کریم سے تقریب کا آغاز ہوا اور حمد و نعت پاک پیش کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مدرسہ ہٰذا کے ناظم تعلیمات مولانا محمد نبیل نے کہا کہ تعلیم اللہ و رسول کی شناخت اور انسانی اقدار کی پاسداری کے لیے نہایت ضروری ہے۔ قرآن مجید کی نازل ہونے والی پہلی آیت و سورۃ میں ہی حصول تعلیم پر زور دیا گیا ہے‌۔ مقابلہ جاتی امتحان تعلیمی نظام کا ایک اہم حصہ ہے ۔ جس کا بنیادی مقصد طلبہ کی تعلیمی صلاحیت و لیاقت کا اندازہ لگانا ہے۔ امتحان سے تعلیمی معیار میں بھی ترقی آئے گی اور ادارے کا بنیاد بہتر اور بلند ہوگا ۔ امتحانات طلبہ کو سیکھنے سمجھنے اور نصاب کو برقرار رکھنے کا ایک پیمانہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ طلبہ کے علم کا تجربہ کرنے کا بھی ایک مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے۔
جبکہ مولانا ریاض احمد نے کہا کہ علم حاصل کرنا ہر مرد و عورت پر فرض ہے۔ علم کے بغیر ہم کسی بھی موڑ پر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہم اپنی ساری توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں۔ مدرسہ ہذا کے معلم حافظ ریاض شرافت نے کہا کہ ہمارا تعلیمی معیار بہتر سے بہتر ہونا چاہیے تاکہ ہمارے طلباء کو آگے بڑھنے میں مدد ملے۔ ہم اپنے بچوں کو دینی و عصری تعلیمات سے آراستہ کریں تاکہ دنیا و آخرت کی کامیابی کی جاسکے۔
اس موقع پر مدرسہ کے استاد حافظ ناصر حسین، محمد وسیم، حافظ مخدوم اور مدرسہ انتطامیہ کے کارکنان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

⭐ Star Reporter ★★★★★
ا

انیس الرحمٰن چشتی

📍 Barabanki

📰 181 پوسٹ👁 54 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز