تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

تعلیم ہی کامیابی کی شاہ کلید ہے، وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جو علم وہنر میں پیچھے رہ گئی ہو: مہجور القادری

📅 27-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>نوادہ: ( پریس ریلیز)
مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ نے مسلم معاشرے کی ناخواندگی کی بڑھتی شرح پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کی دیگر اقوام حصول تعلیم میں سرگرداں نظر آرہی ہیں دیگر مصارف کے اخراجات میں کمی کرتے ہوئے اپنے بچوں کو اعلیٰ اور معیاری تعلیم کے لئے شب و روز کوشاں رہتے ہیں مگر مسلم معاشرے میں آج بھی تعلیم کی زبردست کمی دکھائی دیتی ہے آج نہ قوم مسلم میں دینی تعلیم کے حصول کا رجحان ہے اور نہ ہی عصری تعلیم حاصل کرنے کی طرف توجہ، اس ترقی یافتہ دور میں ہماری پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے جو قوم تعلیم کی اہمیت و افادیت کو سمجھ رہی ہے آج اسی قوم کی ہر محکمے میں حکومت ہے اور ہم اس کی جی حضوری میں لگے رہتے ہیں جب کہ مذہب اسلام نے روز اول سے ہی تعلیم کے حصول پر زور دیا ہے بانئ اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے تعلیم کے حصول کو ہر مسلمان مرد اور عورت پر فرض قرار دیا ہے اس میں یہ قید نہیں ہے کہ صرف مذہبی تعلیم حاصل کرنا فرض ہے بلکہ دین کی تعلیم کے ساتھ ہی عصری علوم بھی اس میں شامل ہیں ظاہر سی بات ہے کہ ہم جتنی طرح کی زبانیں جانیں گے اس زبان کے جاننے والوں کے درمیان اسلام کی تبلیغ بھی بدرجہ اتم کرپائیں گے ساتھ ہی ساتھ ہر محکمہ میں ہماری قوم نظر آئے گی جس سے ہمارے روزمرہ کے مسائل بھی حل ہوتے رہیں گے۔</p>
<p>نے قوم مسلم سے اپیل کی ہے کہ حالات کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے بچے اور بچیوں کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اعلیٰ اور معیاری عصری تعلیم بھی دلوائیں شادی بیاہ اور دیگر معاملات میں بے جا اسراف سے بچیں بلکہ اسی پیسے کو جمع کرکے اپنے اپنے علاقوں میں معیاری اسکول،کالج، مدرسہ ،یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی ادارے کھلوائیں تب ہی پوری ملت ترقی کر سکتی ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3601 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز