تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ای شکچھاکوش ایپ میں اُردو میڈیم اسکولوں کو نظر انداز کیوں کیاگیا؟ محکمۂ تعلیم بہار سے بسو ٹا کا سوال: مہجور القادری

📅 23-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>نوادہ(بہار )</p>
<p>نوادہ( پریس ریلیز) ادھر حالیہ چند مہینوں سے بہارکے سبھی سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کو e_ Shiksha kosh ایپ پر آن لائن حاضری درج کرنے کا بہار کے محکمۂ تعلیم نے حکم دیا جس کے تحت بہارے سارے اساتذہ آن لائن حاضری بنا رہےہیں مگر غور طلب امر یہ ہے کہ بہار میں ہندی میڈیم اسکولوں کے ساتھ اردومیڈیم اسکول بھی اچھی تعداد میں ہیں ہندی میڈیم اسکولوں میں ہفتہ واری تعطیل اتوار کو رہتی ہے جب کہ اردو میڈیم اسکولوں میں جمعہ کو ہفتہ واری تعطیل قدیم عرصے سے ہوتی چلی آرہی ہے جب کہ اردو میڈیم اسکول اتوار کو کھلے رہتے ہیں بہار حکومت کے محکمہ تعلیم نے جو اساتذہ کے لئے آن لائن حاضری درج کرنے کے لئے e-shiksha kosh app جاری کیاہے اس میں اتوار کو تو week off دکھاتا ہے مگر اُردو میڈیم اسکولوں میں جمعہ کے دن جو کہ چھٹی کا دن ہے اس میں week off نہیں دکھارہاہے بلکہ اس دن Absent دکھاتا ہے اگر وقت رہتے اس میں سدھار نہیں کیاگیا تو اردو میڈیم اسکولوں کے لاکھوں اساتذہ جمعہ کو Absent رہیں گے اور اس دن کی تنخواہ سے انہیں اگر محروم کردیا جاتاہے تو یہ اُردو میڈیم اسکولوں کے لاکھوں اساتذہ کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی جس کا ذمہ دار آخر کون ہوگا؟ چوں کہ محکمہء تعلیم نے اپنے جاری مکتوب میں یہ واضح کردیا ہے کہ اب ماہ اکتوبر2024 سے اساتذہ کو تنخواہ آن لائن حاضری کی ہی بنیاد پر دی جائے گی ایسے میں اُردو میڈیم اسکولوں کے سارے اساتذہ ذہنی انتشار کے شکار ہیں مذکورہ بالا خیالات کا اظہار مولانا محمد جہانگیر عالم مہجور القادری ضلع صدر بہار اسٹیٹ اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن نوادہ نے اپنے ایک پریس ریلیز جاری کرکے کیاہے اسی کے ساتھ مہجور القادری نے ایپ کا اسکرین شاٹ بھی بھیجا ہے جو دیکھنے سے تعلق رکھتاہے آخر میں مولانا مہجور القادری نے بہار سرکار کے محکمۂ تعلیم کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری جناب ایس سدھار تھ سے مطالبہ کیا کہ ہے اس e-shiksha kosh app پر نظر ثانی کرتے ہوئے فوری طور پرغور کرکے اس کا حل نکالیں تاکہ اردو میڈیم اسکولوں کے اساتذہ کا ذہنی انتشار اور کشمش دور ہو۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3690 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز