تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں استاذ الاساتذہ خیر الاذکیاء علامہ محمد احمد مصباحی صاحب قبلہ کی تشریف آوری

📅 20-08-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

<p>استاذی الکریم خیر الاذکیاء علامہ محمد احمد مصباحی دامت برکاتہم القدسیہ کا نام نامی دنیائے علم و فضل میں انتہائی ادب و احترام کے ساتھ لیا جاتا ہے، آپ کی ذات بابرکات پر نمونۂ سلف، حجۃ الخلف جیسے القاب زیب دیتے ہیں، ارباب علم و دانش کے مابین آپ کے قول کو امتیازی شان حاصل ہوتی ہے ۔
اللہ پاک کا شکر ہے جامعہ اشرفیہ سے فراغت کے بعد آج پھر اسی مرد حق آگاہ کی بارگاہ میں زانوۓ ادب طے کرنے کا موقع میسر آیا یعنی 20 اگست 2024 منگل کو صبح 11 بجے حضرت جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف تشریف لائے، ساتھ ہی محبوب العلماء امان اہل سنت حضور امان میاں صاحب قبلہ کی بھی آمد ہوئی، سربراہ اعلی جامعہ احسن البرکات ابا حضور رفیق ملت سید شاہ نجیب حیدر نوری برکاتی دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں ایک محفل منعقد ہوئی، جامعہ کے تمام طلبہ و اساتذہ نے شرکت کی سعادت حاصل کی،
اس حسین موقع پر طلبا کو نصیحت کرتے ہوئے حضرت مصباحی صاحب قبلہ نے ارشاد فرمایا: آپ حضرات کو تین کام کرنے ہیں:</p>
<p>(١) آپ کے ہاتھوں میں جو نصاب ہے اس پر عبور اور مہارت حاصل کریں۔
(٢)جو علم آپ سیکھیں اس پر عمل بھی کریں۔
(٣)اور اپنے علم کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش بھی کریں۔
طلبہ سے خطاب فرمانے کے بعد حضرت نے اساتذۂ جامعہ کو ملاقات کا خصوصی شرف بخشا، عرض و معروض کا یہ سلسلہ کافی دیر تک چلا اور تعلیم کے حوالے سے ضروری امور کی طرف رہنمائی فرمائی، اسی دوران تبسم ریز ہونٹوں سے ارشاد فرمایا: "اساتذہ کی کامیابی یہ ہے کہ جو کچھ وہ پڑھائیں وہ اسے طلبا کے ذہن میں اتار دیں اور دل پر نقش کر دیں "
اسی ضمن میں محبوب العلماء حضور امان میاں دامت برکاتہم القدسیہ نے بھی بڑے قیمتی کلمات ارشاد فرمائے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر اظہار افسوس بھی کیا کہ مدرسے سے فارغ ہو کر جو طلبا یونیورسٹی کی طرف متوجہ ہوتے ہیں وہ چند ہی دنوں میں فکری بے راہ روی اور آوارگی کے شکار ہو کر مدارس اسلامیہ کے ہی نظام تعلیم پر انگشت نمائی کرنے لگتے ہیں آخر ایسا کیوں ہے ؟
اس بیماری کا علاج تجویز فرماتے ہوئے مدارس اسلامیہ کے ارباب حل و عقد اور اساتذہ سے حضور امان اہل سنت کا کہنا یہ ہے : کہ ہم اپنے طلبا کو مضبوط تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کی خصوصی تربیت پر بھی دھیان دیں، اسلام کی عظمت ان کے دلوں میں بٹھائیں اور اولیاء اللہ سے ان کے رشتے کو مضبوط کریں تاکہ وہ اس فکری بے راہ روی سے محفوظ رہیں اور دنیا کے ہر میدان میں اسلامی تشخص کو برقرار رکھیں۔
۔ اللہ ہی ہدایت دینے والا ہے ۔
چونکہ جامعہ احسن البرکات سے حضرت مصباحی صاحب قبلہ کو حد درجہ لگاؤ ہے لہذا اس نشست کے برخاست ہونے کے بعد صدر المدرسین استاذ محترم شیخ محمد عرفان ازہری صاحب قبلہ مد ظلہ العالی کی معیت میں جامعہ کی بالائی منزل کا معائنہ کرتے ہوئے آفس میں تشریف لے گئے اور کچھ دیر بیٹھ کر موجودہ نظام تعلیم اور رائج نصاب کا تفصیلی جائزہ لیا ۔
بعد ازیں دوپہر تقریبا ١:١٠ منٹ پر جامعہ سے روانہ ہوگئے ۔ اللہ تعالی حضرت کو عمر دراز عطا فرمائے اور ہم تشنگان علم و معرفت کو ان کے جام صبوحی سے وافر حصہ عطا فرمائے آمین!</p>
<p>نعمان احسنی مصباحی
جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 896 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز