اظہارِ محبتِ رسول ﷺ کا دل آویز مرقع…..اعلیٰ حضرت کی تصنیف ’’صلات الصفافی نور المصطفیٰ‘‘ منظر عام پر
<p>میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاروں میں نوری مشن کی 143؍ویں اشاعت</p>
<p>مالیگاؤں: میلادِ مصطفیٰ ﷺ اور سیرتِ طیبہ سے منسلک عناوین پر اب تک پچاس ہزار سے زائد لٹریچرز کی تقسیم نوری مشن سے ہو چکی ہے۔ امسال اعلیٰ حضرت کی تصنیف ’’صلات الصفافی نور المصطفیٰ‘‘ نوری مشن کی 143؍ویں اشاعت کے بطور منظرِ عام پر ہے، عرفی عنوان ’’نورِ مصطفیٰ ﷺ حقائق کی روشنی میں‘‘ ہے- 40؍ صفحات پر مشتمل یہ کتاب نورِ پاک مصطفیٰ ﷺ کی تخلیق، حدیثِ نور کی توضیح و تخریج، نورِ پاکِ مصطفیٰ ﷺ سے کونین کی تخلیق جیسے نکات کا احاطہ کرتی ہے۔ پوری کتاب قرآن و حدیث کی روشنی میں لکھی گئی ہے اور بکثرت دلائل پر مبنی ہے، نورِ مصطفیٰ ﷺ سے متعلق اسلامی عقائد کی ترجمان ہے- اِس کا مطالعہ ایمان کو فروزاں اور جگر کو ٹھنڈا کرتا ہے۔ میلادِ مصطفیٰ ﷺ کی بہاروں میں یہ کتاب مدینہ کتاب گھر سے بِلاقیمت دستیاب ہے۔ پی ڈی ایف فائل کے لیے ان نمبرات پر واٹس ایپ رابطہ کیا جا سکتا ہے:
غلام مصطفیٰ رضوی
+91 9325028586
فرید رضوی
+91 9273574090
معین پٹھان رضوی
+91 7588815888
ترسیل: نوری مشن مالیگاؤں</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز