تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

شاہین باغ کی خواتین نے عورتوں کو خود کفیل سازی اور سماجی خدمات کی طرف پر عزم قدم بڑھایا

📅 19-12-2020 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
خواتین کی دنیا

<p>نئی دہلی: ہماری آواز/19دسمبر (پریس ریلیز) شاہین باغ کی خواتین نے کچھ نیا کرنے کے عزم کے ساتھ ایک خواتین پر مبنی ایک تنظیم اتولیہ شاہین باغ قائم کی ہے جس کا مقصد مذہب اورذات پات سے اوپر اٹھ کر دو سو غریب بچوں کو کھانا فراہم کرنے کے ساتھ خواتین کو بااختیار بنانا، ان کو ہنر سکھانااور بچوں کو تعلیم دینے کے لئے کوچنگ سنٹر کا قیام ہے۔ یہ بات انہوں نے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر کہی ہے۔
فی الحال اس گروپ میں 35خواتین شامل ہیں اور اس میں مزید خواتین کو شامل کیا جائے گا اور اسے بڑا گروپ بنایا جائے گا جس کے ذریعہ سماجی خدمات کو انجام دیا جاسکے۔ فی الحال شاہین باغ رسوئی کی شروعات کی گئی ہے جس میں خواتین نے اپنے گھروں سے کھانا بناکر لائی تھیں اوراس کے ذریعہ کھانا بنانے کے ہنر کو متعارف کرانا ہے تاکہ شاہین باغ رسوئی کے توسط کاروباری شکل دی جاسکے۔
اس گروپ سے وابستہ امینہ شیروانی نے کہاکہ مسلم خواتین کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ وہ گھروں سے نہیں نکلتیں یا وہ کچھ نہیں کرسکتیں۔ اس تصور کو توڑنے کے لئے ہم لوگوں نے اس گروپ کی تشکیل کرکے سماجی کاموں اور خدمت خلق کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس گروپ کے ذریعہ ہم دو سو غریب بچوں کو مقوی اور صحت مند کھانا فراہم کریں گے اور اس کے لئے سروے کرکے غریب بچوں کی نشان دہی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہمارا مقصد خواتین کو بااختیار اور خود کفیل بھی بنانا ہے تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوسکیں۔ اس کے لئے سلائی کڑھائی سنٹر کے علاوہ دوسرے ہنر بھی سکھائے جائیں گے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم کے لئے کوچنگ سنٹر بھی چلائے جائیں گے جس میں بچوں کو تمام موضوعات پڑھائے جائیں گے اور خاص طور پر غریب بچوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہنرکی ٹریننگ کے ذریعہ خواتین کو روزگار سے جوڑنا ہے تاکہ وہ خود انحصار اور خود کفیل بن سکیں۔
اس گروپ کی اہم رکن شبینہ خاں نے بتایا کہ اس گروپ کے ذریعہ مسلم خواتین میں تبدیلی لائی جائے گی اور ان کی سوچ بھی بدلی جائے گی تاکہ وہ زندگی کے ہر شعبے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے سکیں۔ انہوں نے کہاکہ آج بھی مسلم بچیاں تعلیم حاصل کرنے سے محروم ہیں اور ان کے پاس وسائل نہیں ہیں یا دیگر پریشانیاں ہیں۔ اس پر ہماری توجہ خاص طور پر رہے گی۔ اس کے ذریعہ خواتین کے مسائل پر توجہ دی جائے گی اور مشاورت کے ذریعہ ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں نے پوری منصوبہ بندی کی ہے کہ شاہین باغ رسوئی کی آمدنی اوراہل خیر کی مدد سے ہم اپنے منصوبے کو پورا کریں گے۔ اس میں صحافی روچیرا گپتا اور تنظیم امپار ہماری مدد کررہی ہیں۔
اتولیہ شاہین باغ کی رکن کنیز فاطمہ نے کوچنگ سنٹر کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اس میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا اس ہمارے ماتحت دو سو کوچنگ سنٹر چل رہے ہیں اور یہاں بھی کوچنگ سنٹر چلائیں گے تاکہ بچوں کے ڈراپ آؤٹ پر قابو پایا جاسکے۔ اس میں ماہرین کی مدد لی جائے گی اور ہر اس شخص کو جوڑا جائے گا جس سے مدد مل سکے۔
اتولیہ شاہین باغ کے شاہین باغ رسوئی کے افتتاح کے موقع پر گروپ سے وابستہ رفعت، شہلا، تہمینہ، نصرت آراء اور امپار کی نمائندہ خواتین موجود تھیں۔یہ تمام خواتین سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کے خلاف جاری رہنے والے شاہین باغ احتجاج میں شامل تھیں اور اب ان لوگوں نے سماجی اصلاحات کے ساتھ خواتین کو خودکفیل بنانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 948 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سر فاؤنڈیشن کے بلڈانہ ضلعی سطح کے &#039;ناری شکتی سمّان&#039; ایوارڈ کا انتخاب

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز