تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مظفر نگر اسکول سانحہ دوقوموں کے درمیان منافرت پیدا کرنے کی شیطانی کوشش: الحاج محمد سعید نوری

📅 28-08-2023 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

دفتر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء مدنپورہ ممبئی میں علماء کرام کی میٹنگ۔

ملعونہ ٹیچرپر سخت کارروائی کا مطالبہ

ممبئ
اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں اسکول ٹیچر کی شرمناک حرکت سے نہ صرف وطن عزیز بلکہ پوری دنیا میں بھارت کی شبیہ خراب ہوئ ہے جس میں خاتون ٹیچر نے 8سال کے مسلم بچے کو کلاس میں کھڑا کرکے دیگر ہم جماعت بچوں سے تھپڑ لگوایا تھا بچہ روتا رہا سہما رہا پھر بھی متعصبہ ٹیچر کو تر س نہیں آیا،جس کی ویڈیو سوشل میڈیا سمیت نیوز پرنٹ میڈیا پر موضوع بحث ہے
اس سلسلے میں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء ممبئی نے رضا اکیڈمی کے اشتراک سے اپنے دفتر میں علماء کرام کی میٹنگ طلب کی اور اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے معلمہ پر سخت،کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
منقعدہ احتجاجی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے رضا اکیڈمی کے بانی و سربراہ و آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے نائب صدر اسیری مفتی اعظم الحاج محمد سعید نوری نے کہا کہ افسوس ہندوتوا کی عفریت اب تعلیم گاہوں میں بھی داخل ہوگئ ہے یہاں بھی ذات پات کے نام پر بھید بھاؤ کا ماحول قائم ہوگیا ہے جو ملک کے لئے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہے
سعید نوری نے سخت مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سانحہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیش آیا ہے جس پر ریاست کے وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ و یونین ادارے کو خود ہی ایکشن لینا چاہیے اور استادنی پر قانونی کاروائی کرنا چاہیے تاکہ اسکول و کالجز میں اس طرح کا گھناؤنا کھیل بند ہو
نوری صاحب نے مزید کہا کہ تعلیم گاہیں ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے معمار پیدا کرتی ہیں یہاں مذہب کے نام پر لعن و طعن کرنے یا پھر ایک کمیونٹی کے بچوں کو غیر ملکی تنظیموں سے جوڑ کر نشانہ بنانے کا مقصد صرف دونوں قوموں کے درمیان منافرت پیدا کرنا ہے جس سے تعلیمی اداروں کو پاک رکھنا ہے ورنہ تعلیم گاہوں کا وقار ختم ہوگا اسی لئے مظفر نگر جیسا سانحہ دوبارہ کسی اور پاٹھ شالہ میں نہ ہوتو وقفہ وقفہ سے اداروں میں شکسک کے کردار کی جانچ پڑتال ہو
ملک کی ترقی کیلئے منافرت کا خاتمہ ضروری ہے تب ہی پیار کی دکان کھل سکتی ہے اور چل بھی سکتی ہے

میٹنگ میں مولانا خلیل الرحمٰن نوری نے کہا کہ نفرت کی آگ بڑی تیزی کے ساتھ حکومتی اداروں کو اپنی لپیٹ میں لے لی ہے ہر جگہ آر ایس ایس کے لوگ بیٹھے ہیں جن کا مقصد ہی نفرت کی سیاست کا محور ہے اس کا حل صرف ایک ہے کہ مسلم تنظیمیں اور جماعتیں بھی اسکول و کالجز کی تعمیر کے لئے آگے آئیں، مولانا امان اللہ رضا نے اس واقعے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خاطی ٹیچر کو دو کمیونٹی کے درمیان نفرت ڈالنے کے جرم میں فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ آئندہ کسی بھی تعلیم گاہ میں مذہب کے نام پر کسی بھی بچے کو ٹارچر نہ کیا جائے مولانا محمد عباس رضوی و مولانا محمد عمر نظامی و مولانا ظفر الدین رضوی مولانا معراج احمد خان نے مشترکہ طور پر کہا کہ نیہا پبلک اسکول تعلیم کے معیار پر ہرگز نہیں اترتا اسے ہمیشہ کیلئے بند کردینا چاہیے کیونکہ تر پتا تیاگی خود ہی اس کی مالکہ ہے جس کے ذہن و دماغ میں مسلمانوں سے نفرت کا لاوا پھوٹ رہا ہے۔
تیاگی نے تعلیم گاہ کو بھی آر ایس ایس کا دھرم شالہ بنا دیا ہے اسے جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔

میٹنگ میں مولانا معین الدین رضوی، مولانا احمد رضا شریفی، صوفی محمد عمران مصطفوی، عبد الرحمٰن ضیائی، برکات احمد اشرفی، ناظم خان رضوی وغیرہ موجود تھے۔

فقط
محمد عارف رضوی
سکریٹری رضا اکیڈمی

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3944 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز