تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خانقاہ قادریہ چشتیہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں عرس شعیب الاولیاء اختتام پزیر

📅 11-08-2023 👁 5 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مہاراشٹرا

<p>ممبئی: شیخ المشائخ شعیب الاولیاء حضرت مولانا صوفی الشاہ محمد یارعلی لقد رضی المولی عنہ بانی دارالعلوم فیض الرسول براؤن شریف کےعرس کی مناسبت سے خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ قادریہ چشتیہ اشرفیہ شاستری نگر بھانڈوپ ممبئی میں مورخہ 10/اگست 2023/کو منایا گیا پیر طریقت نبیرہ شعیب الاولیاء صاحبزادہ و جانشین انجم العلماء خلیفہ مختار الاولیاء و حضور شیخ الاسلام حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب سجادہ نشین آستانہ حضورانجم العلماءبگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر یوپی کی سرپرستی میں منایا گیا حضرت قاری محمد جبرئیل فیضی رابوڑی تھانہ کی تلاوت سی عرس پاک کا آ غا ز ہوا نظامت کے فرائض ادیب ملت حضرت مولانا مناظر حسین صاحب رضوی ترجمان خانقاہ عثمانیہ یارعلویہ شاستری نگر بھانڈوپ نے خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دیا جناب رفعت رضا صاحب اور جناب نقیب رضا اور مشہور نعت خواں جناب ندیم اشہر صاحب ممبئی نے نعت ومنقبت حضور شعیب الاولیاء کا حسین گلدستہ پیش کرکے سامعین کو مسحور کیا ماہرعلوم وفنون حضرت علامہ مفتی غلام معین الدین چشتی صاحب شیخ الحدیث جامعہ فاطمہ الزہرا گھاٹ کوپر ممبئی وخطیب اہل سنت حضرت علامہ الحاج عبداللہ عارف صدیقی ایڈیٹر سنی اسلامی آواز بگولہوا قاضی شہرت گڑھ ضلع سدھارتھ نگر ۔وخلیفہ حضور اجمل العلماء و شیخ الاسلام حضرت علامہ محمد جمال احمد صدیقی بانی و مہتمم جامعہ مخدوم سمنانی شیل پھاٹا ممبرا ممبئی نے حضور شعیب الاولیاء علیہ الرحمہ و حضور انجم العلماء علیہ الرحمہ ومختارالاولیاء کے سیرت وسوانح کے اہم اہم پہلو پر روشنی ڈالی پوری خانقاہ عقیدتمندوں سے بھر گئی ممبئی گجرات واطراف واکناف سے آ ہے ہوئےمریدین متوسلین معتقدین نے شرکت کرکے حضور شعیب الاولیاء کی بارگاہ میں خراج محبت پیش کیا اور فیضان سے مالا مال ہوئے ناشر مسلک اعلی حضرت حضرت مولانا عباس علی صاحب رضوی تحریک تحفظ ناموس رسالت ممبئی نے اخیر میں اپنے تاثرات پیش کئے جو بہت ہی جامع رہا حضرت مولانا ظفر الدین صاحب صدر رضا اکیڈمی حلقہ مولنڈ تھانہ وحضرت مولانا برکت علی فیضی گونڈوی رابوڑی تھانہ ممبئی ودیگر مقامی وبیرونی علماء کرام نے شرکت فرمائی مقررہ وقت 2/48منٹ پر قل شریف ہوا صاحب سجادہ حضرت جانشین انجم العلماء حضرت مولانا الحاج محمد اشرف الجیلانی عرف شمیم انجم صاحب نے رقت انگیز دعا جس سے سب کی آنکھیں نم تھیں اسی ماحول میں اپنے جد اعلی وخانقاہ یارعلویہ کے سبھی افراد جو مدفون ہیں انکے روح کو ایصال ثواب کیا پھر صاحب سجادہ کی جانب سے لنگر یارعلویہ عثمانیہ کا اہتمام کیا گیا جسے حاضرین علماء وعوام نے تناول کیا اور حضور شعیب الاولیاء کے فیضان سے مالا مال ہوئے اور صاحب سجادہ سے ملاقات کرکے دعائیں لیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3952 قارئین📊 2.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ

ہر پیر کو لنگرِ رسول کی تقسیم، رضا اکیڈمی ممبئی کے پینسٹھ ہفتے اور مسجد نوری عارج خلیل مالیگاؤں کے تیرہ ہفتے مکمل

حکومت کے دباؤ کے باوجود بابری مسجد کی یوم شہادت پر ممبئی کی سڑکیں اللہ اکبر کی صداؤں سے گونج اٹھی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز