تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھارمیں نماز عیدالاضحیٰ روایتی شان وشوکت کے ساتھ ادا کی گئی

📅 29-06-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>قربانی مقام خلت اور کامل جاں نثاری کا لطیف استعارہ ہے۔ مولانا مقبول احمد سالک مصباحی</p>
<p>پریس ریلیز (اوکھلا،نئی دہلی)
دہلی کے معروف دینی تعلیمی ادارہ جامعہ خواجہ قطب الدین بختیا رکاکی،مدن پور کھارایکسٹینشن میں نمازعید الاضحیٰ روایتی شان وشوکت کے ساتھ ادا کی گئی،جس میں کھادر کے علاوہ کنچن کنج،کھادرگاؤں،سریتا وہار اور اطراف وجوانب کے سیکڑوں فرزندان توحید نے عیدالاضحیٰ کا دوگانہ ادا کیا۔</p>
<p>اس موقعہ سے سر کردہ عالم دین حضرت مولانا مقبول احمد سالک مصباحی نے نماز عید الاضحیٰ کی امامت فرمائی،اور نماز سے قبل اپنے خطاب میں کہا کہ قربانی کا عمل اسلام کی عظیم نشانی ہے،قربانی کے دنوں میں اللہ کی بارگاہ میں قربانی سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں،قربانی کے جانور کاخون زمین پر گرنے سے پہلے ہی قربانی اللہ کی بارگاہ میں مقبول ہوجاتی ہے۔قربانی اللہ کے دومقدس بندے اور اولوالعزم پیغمبر حضرت ابراہیم اورحضرت اسماعیل علیہما السلام کے عظیم ایثار کی یادگار ہے۔جو چار ہزار سالوں سے جاری وساری ہے۔اسلام آیا تو اس نے اسے نہ صرف باقی رکھابلکہ اس کی شان وشوکت میں اضافہ کیا۔
نماز کا وقت سات بجے رکھا گیاتھا جو بہت بہتر ثابت ہو اکیونکہ اس کے بعد علاقے میں موسلادھار بارش شروع ہوگئی،جس سے بہت سے مسائل کاسامنا کرنا پڑا۔جامعہ ہذا کے طلبہ اورمحلے کے نوجوانوں نے نماز کے لیے تیاریوں میں بھر پورکوشش کی۔نماز کے بعد خطبہ ہوا، خطبہ کے بعد دعا ہوئی،دعا کے بعد مصلیان نے برادرانہ جذبے سے ایک دوسرے سے مصافحہ ومعانقہ کیا۔اورفرحت ومسرت کے ماحول میں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوئے۔اساتذہ وطلبہ نے محلے میں ہونے و الی قربانیوں میں دعائیں پڑھیں اورلوگوں کی خوشی میں اپنی شرکت درج کرائی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1078 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز