تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

خانقاہ برکاتیہ میں یومِ جمہوریہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا

📅 26-01-2023 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

<p>سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
ہم بلبلیں ہیں اس کی یہ گلستاں ہمارا</p>
<p>یومِ جمہوریہ ایک قومی و ملّی دن ہے جسے ملک بھر میں، ہر صوبہ، تمام ضلعے اور تمام اسکول و کالج حتی کہ مدارس اسلامیہ میں بھی یہ تقریبات بہت محبت و لگن سے مناںٔی جاتی ہے۔
اس دن کی اہمیت یہ ہے کہ حکومت ہند ایکٹ جو 1935ء سے نافذ تھا، منسوخ ہوکر باضابطہ دستور ہند کا نفاذ عمل میں آیا، 24 جنوری 1950ء کو ایک مختصر اجلاس میں تمام ارکان نںٔے دستور پر دستخط کیے اور 26 جنوری 1950ء کو اس نںٔے قانون کو لاگو کرکے پہلا یومِ جمہوریہ منایا گیا، اب ہر سال تمام باشندگان ہند 26 جنوری کو یومِ جمہوریہ کے طور پر پورے جوش و خروش اور دھوم دھام کے ساتھ مناتے ہیں ۔
قارئین کرام! آج خانقاہ برکاتیہ کے تحت چلنے والا ادارہ جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں ابا حضور حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی کی سرپرستی اور حضرت علامہ مولانا عرفان ازہری صاحب قبلہ پرنسپل جامعہ ہٰذا کی صدارت میں یومِ جمہوریہ نہایت ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔
اخیر میں ابا حضور حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے یومِ جمہوریہ کی مناسبت سے کچھ دیر تقریر فرمائی اور اپنے ملفوظات سے تمام حاضرین مجلس کے قلوب کو منور و مجلیٰ فرمایا۔ حضرت نے اپنی تقریر میں فرمایا کہ "بزرگوں کا قول ہے کہ ملک کی محبت ایمان کا حصہ ہوتی ہے" اپنے ملک سے محبت کیجیے۔ ساتھی ہی ساتھ حضرت نے یہ بھی فرمایا کہ ہندوستان ہمارا ملک ہے اللّٰه تعالیٰ کا کرم ہے ہم نے اپنے آباؤاجداد سے وہ سبق لیا ہے کہ اگر ہمارے ملک کی طرف کوئی آنکھ اٹھاکر دیکھے تو ہم اس کی آنکھ نکالنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ہم جب تک زندہ رہتے ہیں اس ملک میں رہتے ہیں اور جب دنیا سے چلے جاتے ہیں تو اس ملک کی مٹی ہمیں اپنے اندر جگہ دیتی ہے ہمیں اپنے آغوش میں سلا لیتی ہے۔ پروگرام کے اختتام پر حضور رفیق ملت حفظہ اللّٰه ورعاہ نے اس ملکِ ہندوستان و تمام حاضرین مجلس بالخصوص ہم تمام طالبان علوم نبویہ کے روشن مستقبل کے لیے خوب دعائیں کیں۔ اور ایک زور دار نعرے کے ساتھ پروگرام کا اختتام فرمایا۔</p>
<p>رپورٹ: محمد مجتدیٰ رضا خان احسنی
متعلم جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3791 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز