تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسہ اصلاح معاشرہ علی گڑھ میں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی و جشن کی تقریب کا انعقاد

📅 15-08-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
علی گڑھ

تمام مذاہب کے لوگ یہاں محبت سے رہتے ہیں یہی وطنِ عزیز کی خوبصورتی ہے۔ علماء کرام

علی گڑھ: 15 اگست (امجدی) مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کی جانب سے یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی و جشن کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ مولانا ساغر جمیل کی تلاوت کلام پاک کے بعد مدرسہ اصلاح معاشرہ کے گراؤنڈ میں عالیجناب سید مصطفی علی قادری نے پرچم کشائی کی، مدرسہ اصلاح معاشرہ کے تین طالب علم (محمد بلال، حسن رضا، محمد فیضان) نے شاعر مشرق علامہ اقبال کا لکھا ہوا ترانہ ہندی "سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا" پیش کیا۔ اس کے بعد مدرسہ کے کانفرنس ہال میں جشنِ آزادی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں علامہ اقبال کی لکھی ہوئی دعا "لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری" سید رہبر علی نے پیش کی، پھر سید فرقان علی قادری ،مولانا غلام مرسلین اشرفی نے نعت پاک اور ترانہ ہند پیش کیا.

مولانا شمشاد اجمل برکاتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگ آزادی میں مدارس اسلامیہ کے علماء کرام کی قربانیاں آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں، وہ مدارس اسلامیہ کے علماء ہی تھے جنہوں نے وطن عزیز کی آزادی کے لیے انگریزوں کے خلاف اس وقت آواز اٹھائی تھی جس وقت عام انسان آزادی کی ضرورت و اہمیت سے واقف نہیں تھے۔ مگر آج جب یومِ آزادی، یومِ جمہوریہ کی تقریب کا انعقاد ہوتا ہے تو ان علماء کرام، مجاہدین آزادی کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے جنہوں نے ملک کی آزادی کے خاطر قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں، کالا پانی میں ہر طرح کی اذیتیوں کے باوجود حریت کی آواز بلند کرتے رہے، علامہ فضل حق خیرآبادی علیہ الرحمہ جنگ آزادی کے وہ مجاہد اور قائد تھے جن کی ایک آواز میں تمام مسلمان انگریزوں کے خلاف صدائے جہاد بلند کیے، آج ضرورت ہے کہ مجاہدین کرام کی تاریخ اور کارناموں سے خود بھی واقفیت رکھیں اور دوسروں کو بھی بتائیں۔

عالیجناب سید مصطفیٰ علی قادری نے کہا کہ ہمارا ملک جمہوری ہے اور اس جمہوریت کو باقی رکھنا ہر ہندوستانی کا فریضہ ہے،یہ ملک گاندھی جی کا ہے تو مولانا ابوالکلام آزاد کا بھی ہے، جہاں جنگ آزادی کی قربانی میں بھگت سنگھ کا نام لکھا جائے گا وہاں اشفاق اللہ خان کا بھی نام لکھا جائے گا۔ مزید انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی آزادی میں کتنی قربانیاں دینی پڑی؟ کیسی کیسی مصیبتیں جھیلنی پڑی یہ اس وقت معلوم ہوگا جب ہمارے پاس تعلیم ہوگی، کیونکہ آج کچھ فرقہ پرست تاریخ کو مٹانے پر لگے ہوئے ہیں، اس لیے تعلیم حاصل کرنا بیحد ضروری ہے.

ناظم محفل ضیاءالرحمن امجدی نے کہا کہ ملک کو تمام مذاہب کے لوگوں نے مل کر آزاد کرایاہے، ہندو مسلم، سکھ عیسائی تمام مذاہب کے لوگ جنگ آزادی میں حصہ لیتے رہے اور شہید ہوتے رہے جس کی وجہ سے انگریزوں کو اپنے مقصد میں مکمل کامیابی نہ مل سکی اور ملک کو چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا۔مزید انہوں نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں محبت سے رہتے ہیں یہی وطنِ عزیز کی خوبصورتی ہے.
اس موقع پر مولانا سید اوصاف علی مجددی ، نظام بھائی علی گڑھ اسٹار انٹرپرائزیز، شارخ بھائی، اور مدرسہ کے تمام طلباء موجود تھے۔
آخر میں صلاۃوسلام کے بعد وطنِ عزیز میں امن و امان قائم رہنے کے لیے دعاء کی گئی۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3715 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز