تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

رمضان المبارک کی مناسبت سے اعانتِ مستحقین کا فریضہ انجام دیا گیا

📅 14-04-2022 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>مستحقین میں اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل و نوری مشن سے راشن کٹ کیالیگاؤں: معاشرے کے مستحق و نادار ہمدردی و حسنِ سلوک کے مستحق ہیں۔ ان کی اعانت ماہِ رمضان میں یقیناً سعادت کی بات ہے۔ اسی جذبہ کے ساتھ ساٹھ مستحق گھرانوں میں راشن کٹ کی تقسیم عمل میں آئی۔ جس میں ہر کٹ میں آٹا، چاول، تیل، چنا، مٹر، چولی، بیسن، تور دال، مسور دال، نمک، تُرّی مصالحہ، چائے پتی، شکر اس طرح کل ۱۳؍اشیا شامل ہیں۔ اسی کے ساتھ ایک دینی کتاب ’’مصطفوی نظامِ معیشت‘‘ از پروفیسر ڈاکٹر محمد مسعود احمد(مطبوعہ نوری مشن) بھی تحفتاً دی گئی، یہ کتاب رزق حلال و معاشیات کے اسلامی احکام و فلسفہ پر مشتمل ہے۔ ان فوڈ پیکجز کو عزتِ نفس و احترام کے ساتھ بیواؤں، ضعیفوں،مستحقوں اور ضرورت مندوں میں تقسیم کیا گیا۔ اس موقع پرغلام مصطفیٰ رضوی نے بتایا کہ نوری مشن سے موقع بہ موقع اِس طرح کے فلاحی کام اجتماعی طور پر انجام دیے جاتے ہیں۔ میلاد شریف پر دو سو پچاس مستحق گھرانوں میں راشن کٹ ہر سال پابندی کے ساتھ تقسیم ہوتی ہیں جس کے ساتھ سیرتِ پاک پر ایک کتاب بھی دی جاتی ہے، ان تمام امور کو باقاعدہ ریکارڈ فائل کے ذریعے محفوظ کیا جاتا ہے تا کہ کام مزید مستحکم کیا جا سکے۔ فرید رضوی کے مطابق مبلغ اسلام حضرت علامہ محمد ارشد مصباحی (سربراہ اعلیٰ حضرت فاؤنڈیشن انٹرنیشنل یوکے) کی سرپرستی میں امسال ساٹھ مستحق گھرانوں میں ان کٹس کو تقسیم کیا گیا۔ معین پٹھان رضوی نے بتایا کہ بحمدہٖ تعالیٰ استقامت کے ساتھ غریبوں کی مدد کا سلسلہ حتی المقدور جاری ہے۔کٹ پیکنگ و تقسیم میں شیخ آصف رضوی،شہزاد برکاتی، عدنان رضوی و احباب نے حصہ لیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3717 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز