تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ احسن البرکات (مارہرہ شریف) میں رئيس القلم علامہ یسین اختر مصباحی صاحب قبلہ کا توسیعی خطاب

📅 15-03-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایٹہ

<p>مارہرہ شریف/ایٹہ: 15مارچ، ہماری آواز(امجدی)
١٣ /مارچ ٢٠٢٢ء بروز اتوار کو رئیس القلم علامہ یسین اختر مصباحی صاحب قبلہ کی جامعہ احسن البرکات (مارہرہ شریف) میں تشریف آوری ہوئی اس موقع پہ بعد نماز عشا حضور رفیق ملت حضرت سید شاہ نجیب حیدر نوری دام ظلہ العالی کی سرپرستی میں جامعہ کے کانفرنس ہال میں محفل منعقد ہوئی ـ
محفل کا آغاز محمد ثاقب احسنی کی تلاوت قرآن پاک اور محمد توصیف احسنی کے نعتیہ کلام سے ہوا، جامعہ کے پرنسپل مولانا محمد عرفان ازہری صاحب نے مہمان خصوصی علامہ یس اختر مصباحی صاحب کا تعارف پیش کرتے ہوئے آپ کی گراں قدر دینی و علمی خدمات سے روشناس کرایا۔
بعدہ حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی نے اپنے ناصحانہ خطاب میں ہم طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا: کامیابی و کامرانی ان لوگوں کو ملتی ہے جو مسلسل محنت و مشقت کرتے ہیں، جس ادارے میں جانا وفادار بن کر محنت و لگن سے کام کرنا، قلم کی طاقت بہت بڑی طاقت ہے اپنے قلم میں طاقت پیدا کرو، کسی مالدار سے مرعوب مت ہونا، اللہ تعالیٰ نے آپ کو دولت علم سے نوازا ہے جو ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی بس اس کو محفوظ رکھنا،نیز آپ نے فارغین جامعہ سے فرمایا: نمازوں کی پابندی کرتے رہنا، مسلک اعلی حضرت پر قائم و دائم رہنا یہ وہی مسلک ہے جو ہمارے آباؤ اجداد کا مسلک ہے۔
اس کے بعد مولانا یسین اختر مصباحی صاحب نے خطاب کیا، دوران خطاب آپ نے موجودہ دور کے علمی و تعلیمی شجرے پہ بھرپور روشنی ڈالی اور یہ واضح کیا کہ بر صغیر میں جو بھی دینی مدارس ہیں اور جو بھی علما ہیں ان کا علمی شجرہ مارہرہ شریف تک ضرور پہنچتا ہے، حضرت آل رسول احمدی مارہروی رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِ سے اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان قادری برکاتی اور ان سے صدر الشریعہ مولانا امجد علی اعظمی اور پھر ان کے تلامذہ اور تلامذہ کے تلامذہ کی وساطت سے بھی کا سلسلہ مارہرہ شریف تک پہنچتا ہے۔
آپ نے فارغ ہونے والے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حضور حافظ ملت کی زندگی کو مشعل راہ بناؤ، کامیابی تمہارے قدم چومے گی ۔ نیز آپ نے طلبہ کو تحریر و قلم کی طرف بھی راغب کیا۔</p>
<p>بعدہ مولانا محمد عرفان ازہری صاحب نے تشریف لائے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا صلاة و سلام پڑھا گیا اور حضور رفیق ملت دام ظلہ العالی کی دعا پہ اس روحانی محفل کا اختتام ہوا۔
اللہ رب العزت ہمیں دولت علم و عمل سے نوازے اور جامعہ احسن البرکات کو دن دونی رات چونگی ترقی عطا فرمائے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1088 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

یوم آزادی کے موقع پر جامعہ احسن البرکات مارہرہ شریف میں پرچم کشائی کی گئی، تقریب کا اہتمام

خانوادہ برکات کو صدمہ؛ جواں سال شہزادے کا انتقال

تحقیقی کتاب’’مسئلۂ افضلیت اور مشائخ مارہرہ مطہرہ‘‘ منظر عام پر

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز