رام گڑھ میں معلم کائنات کانفرنس و جشن دستار بندی آج
<p>آج بتاريخ 15/ مارچ 2022ء بروز منگل کو دارالعلوم اہل سنت مظہر حسنات، گول پار، رام گڑھ، (جھارکھنڈ) میں، معلم کائنات کانفرنس و جشن دستاربندی کا حسین پروگرام رکھا گیا ہے.
اس پروگرام میں دارالعلوم مظہر حسنات کے درجہ حفظ کے طلبہ کی دستاربندی کا حسین مناظر دیکھنے کو ملے گا.
جلسہ میں باوقار علماے کرام کی تشریف آوری ہورہی ہے مہمان خصوصی خلیفہ حضور مفتی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی شمس الدین رضوی بہرائچی تشریف لا رہے ہیں.
جلسے کی صدارت مفکر ملت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب ناظم اعلیٰ ادارہ شرعیہ جھارکھنڈ فرمائیں گے. جبکہ سرپرستی حبیب العلما حضرت علامہ حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ و مہتمم دارالعلوم مظہر حسنات گول پار رام گڑھ کی ہوگی. نظامت کے فرائض حضرت قاری مشتاق محشر رضوی انجام دیں گے.
علمائے کرام و شعرائے اسلام کی ایک لمبی فہرست ہے جو اس جلسے میں شرکت فرمائیں گے. بالخصوص شاعر ہندوستان جناب زم زم فتح پوری تشریف لا رہے ہیں.
علمائے کرام کے نورانی بیانات سماعت فرمانے کے لیے آپ حضرات سے گزارش ہے کہ معلم کائنات کانفرنس میں زیادہ تعداد میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔</p>
<p>رپورٹ ابوہریرہ رضوی مصباحی- رام گڑھجھارکھنڈ</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو فقہ وافتاء کی دستار بندی پر پیش کی مبارکباد

سبیل حسین ٹرسٹ سماجی اور مذہبی خدمات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: مفتی قربان مصباحی

صدر سبیل حسین ٹرسٹ نے مولانا عبد القیوم رضوی صاحب کو ضلع دیوگھر کا صدر مقرر کیا
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز