ملک کی ترقی کا راستہ تعلیم سے ہو کر جاتا ہے
<p>مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ میں اسلامی تعلیمات کا جائزہ لیا گیا</p>
<p>علی گڑھ: 8/مارچ، ہماری آواز
کل ہند انجمن اصلاح معاشرہ اہل سنت و جماعت علی گڑھ کے ماتحت چلنے والے مختلف اداروں میں سے ایک عظیم تعلیمی وتربیتی ادارہ مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے.
ادارہ کی تعلیمی سالانہ امتحان ٧ مارچ بروز پیر عالیجناب سید مصطفی علی قادری ومولانا شمشاد اجمل برکاتی صاحبان کی نگرانی میں امن و سکون کے ساتھ اختتام پذیر ہوا.
بطور تعلیمی جائزہ شیخ نعمان احمد ازہری (ناظم دینیات البرکات پبلک اسکول) ڈاکٹر سلمان علیمی(شعبہ قرآن اسکالر) ، مفتی عبدالمصطفی مصباحی(شعبہ سیرت اسکالر)، مفتی جنید مصباحی (شعبہ تقابل ادیان اسکالر) مولانا ساجد امجدی(شعبہ تفسیر قرآن اسکالر) تشریف لائے اور طلباء کرام سے درسی کتابوں کے علاوہ نماز کی اہمیت اور قرآن پاک تجوید کے ساتھ سماعت کی، اس کے علاوہ ان حضرات نے مختلف مسنون دعائیں و دینی سوالات بھی کیئے. الحمدللہ طلباء کرام نے اطمینان بخش جوابات دیئے، مولانا غلام مرسلین اشرفی (استاذ مدرسہ اصلاح معاشرہ) شریکِ ٹسٹ رہے، مدرسہ ھذا کے استاذ مولانا ضیاءالرحمن امجدی نے تمام ممتحن حضرات کی آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ شیخ نعمان احمد ازہری صاحب نے دینی تعلیم کی اہمیت اور قرآن پاک کی فضیلت کے متعلق طلباء کو بتایا اور طلباء کرام کو مبارکباد پیش کی۔
مدرسہ اصلاح معاشرہ تعلیم آباد علی گڑھ</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز