تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ادارۂ شرعیہ جھارکھنڈ کے ناظم اعلیٰ، حضرت مولانا محمد قطب الدین رضوی قائد اہل سنت ایوارڈ سے سرفراز، مفکر ملت کا تکریمی خطاب بھی دیا گیا

📅 26-02-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
جھارکھنڈ

<p>نعرہ تکبیر و رسالت سے ہوا ناظم اعلیٰ کا استقبال</p>
<p>25/فروری 2022- بروز جمعہ کو مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين منواں ضلع: رام گڑھ جھارکھنڈ میں جلسہ دستاربندی کانفرنس بڑے تزک و احتشام سے منعقد ہوا- جلسہ کی مناسبت سے مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين {منواں} کے درجہ حفظ سے فارغ ہونے والوں کی دستار بندی تھی اور اسی جلسہ میں ایوارڈ کا بھی پروگرام رکھا گیا تھا- اس طرح یہ نورانی اور عرفانی پروگرام کئ اہم مقدس تقریبات کا مرجع ہوگیا تھا.
پروگرام میں جن مشائخ کرام، علماے عظام اور شعرا حضرات نے شرکت کی ان کی ایک لمبی فہرست ہے- حضرت قاری مشتاق محشر رضوی پرنسپل مدرسہ ہذا، مہتم حضرت قاری غلام حیدر نوازی، مدرس حضرت حافظ سرفراز احمد و اراکین نے اپنے حسن انتظام اور مخلصانہ جد وجہد سے مہمانوں کے قیام و طعام کا بڑا عمدہ انتظام فرمایا تھا اور جلسہ گاہ کو جس خوب صورتی سے سجایا گیا تھا اس سے انتظامیہ کے حسن نظم کا رنگ پوری طرح جگمگا رہا تھا-
بعد نماز عشاء تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول سے جلسہ کا آغاز ہوا، جلسہ کی سرپرستی نبیرہء اعلیٰ حضرت، پیر طریقت حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ بریلی شریف فرما رہے تھے اور صدارت کا سہرا حبیب العلما حضرت علامہ حبیب عالم رضوی صاحب صدر ضلع ادارۂ شرعیہ رام گڑھ کے سر رہا جبکہ نظامت کے فرائض حضرت مولانا حشمت رضا ساحل اور حضرت قاری مشتاق محشر صاحبان نے انجام دیئے -
درمیان جلسہ مدرسہ اہل سنت اصلاح المسلمين اور رام گڑھ کے علمائے کرام کی جانب سے منعقدہ عظیم الشان جلسہ دستاربندی میں علماے اہل سنت کے مقدس ہاتھوں، جھارکھنڈ کی معروف شخصیت، مفکر ملت، فخر صافت حضرت علامہ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب قبلہ کو حضرت علامہ ارشدالقادری علیہ الرحمہ سے منسوب قائد اہل سنت ایوارڈ پیش کیا گیا اور مفکر ملت کا تکریمی خطاب دیا گیا جس کا استقبال کثیر تعداد میں شامل سامعین نے نعرہاے تکبیر و رسالت اور ناظم اعلیٰ زندہ باد سے کیا گیا -
ناظم اعلیٰ مولانا محمد قطب الدین رضوی صاحب کی خدمت میں سپاس نامہ حضرت مولانا ابوہریرہ رضوی مصباحی نے پیش کیا-
جلسہ کو جن حضرات نے خطاب فرمایا ان کے اسمائے گرامی یہ ہیں: حضرت مولانا علاءالدین چترویدی، حضرت مفتی فیض اللہ مصباحی ، حضرت علامہ قطب الدین رضوی اور حضرت مولانا جنید جمالی-
شعراء کی فہرست درج ذیل ہیں : جناب زم زم فتح پوری، جناب کبیر نوری، جناب امتیاز عنبر وغیرہ -
درج بالا خطبا اور شعراء کے علاوہ جن علماے کرام نے شرکت کی ان میں سے بعض کے اسماء یہ ہیں : حضرت مفتی اظہار احمد امجدی ،حضرت مولانا کلیم الدین رضوی مصباحی، حضرت مولانا صدیق القادری ،حضرت مولانا انور حسین قادری، حضرت مولانا عبدالمصطفی مصباحی، حضرت قاری غلام حیدر نوازی، حضرت حافظ سرفراز احمد، حضرت مولانا صابر علی رضوی، حضرت مولانا احسان فیضی ،حضرت مولانا امین الدین مصباحی، حضرت حافظ نسیم ،حضرت حافظ وسیم اکرم رضوی، حضرت مولانا محبوب ثقافی، حضرت قاری منور عالم، حضرت قاری محمد مبارک وغیرہ-
تقریباً ساڈھے بارہ بجے رسم دستاربندی کا روح پرور منظر سامنے آیا اور پھر پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ عمررضا خاں صاحب قبلہ کی دعاؤں پر اختام ہوا۔
رپورٹ ابوہریرہ رضوی مصباحی. رام گڑھ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1072 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آل انڈیا سبیل حسین ٹرسٹ کے وفد نے مفتی محمد عبدالعزیز مصباحی صاحب کو فقہ وافتاء کی دستار بندی پر پیش کی مبارکباد

سبیل حسین ٹرسٹ سماجی اور مذہبی خدمات میں اہم کردار ادا کر رہا ہے: مفتی قربان مصباحی

صدر سبیل حسین ٹرسٹ نے مولانا عبد القیوم رضوی صاحب کو ضلع دیوگھر کا صدر مقرر کیا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز