تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

کان پور: الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس میں یوم جمہوریہ کے موقع پر پرچم کشائی اور جشن

📅 26-01-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کان پور

<p>کانپور26جنوری۔37سالہ روایات کے مطابق اس سال بھی الجامعة الاسلامیہ اشرف المدارس گدیانہ کا نپور میں یوم جمہوریہ کے حسین موقع پررسم پرچم کشا ئی کرکے بڑے پیمانے پر میٹھائی تقسیم ہوئی جس کی صدارت حضرت علامہ مولانا محمد ہاشم شرفی صاحب قبلہ سربراہ اعلی جامعہ اشرف المدارس گدیانہ نے فرمائی ،پروگرام کا آغا ز تلاوت قرآن پاک سے حافظ محمدارشداشرفی نے کیا اس کے بعد طلبہ نے وطن عزیزپر شہید ہونے والے اللہ کے نیک بندوں کو محبتوںکا خراج پیش کیا اور قومی ترانہ سارے جہاں سے اچھا ہندو ستاں ہمارا پڑھاگیا اس موقع پر علاقہ کے 90 سالہ بزرگ حاجی محمد سلیمان اشرفی نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی ان کے جھنڈا لہراتے ہی پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا جس سے پورا ماحول خوشگوار ہو گیا ۔یوم جمہوریہ کے موقع پر آل انڈےا غریب نواز کونسل کے قومی صدرحضرت مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب سربراہ اعلی جامعہ ھذا نے کہا کہ ہندوستان 15اگست 1947ئ،میں آزاد ضرور ہواتھا مگر ہم قانونی طورپر انگریزوں کے غلام بنے ہوئے تھے تو اب ضروری تھا کہ ایسا لائحہءعمل تیارکیا جائے جو ہم کو مکمل آزادی سے ہمکنار کر سکے اس لئے قابل قدر لوگوں نے ہندوستان میں اپنا قانون نافذ کیا جس کے سبب ہندوستان کو مکمل آزادی حاصل ہوئی ،اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی امن و شانتی کو فرقہ پرست طاقتیں اپنے ظلم کا نشانہ بنانے کی پوری کوشش میں ہیں لیکن ہمارا مشن ومقصد صرف ایک ہے کہ ہندوستان میں امن و شانتی اور ملک کو ظالم طاقتوں سے نجات دلانا ہے تاکہ ہندوستان کا وقار ہمیشہ بلند و بالا رہے ملک سے فرقہ پرستی دہشت گردی کا خاتمہ ہو ملک میں امن و شانتی قائم ہو اور جو بھی فرقہ پرست طاقتیں اس ملک کے وقار کو پامال کرنے کی کوشش کریں گی اسے انصاف پسند لوگ کبھی کا میاب نہیں ہونے دیں گے اخیر میں انہوں نے چین کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہماری زمین پر گھسنے کے ناپاک منصوبوں سے توبہ کر ے ورنہ برے انجام کے لئے تیار رہے ۔ بعدہ ملک کی ترقی وخوشحالی،امن و امان،کورونا سے نجات کے لیے دعا کی گئی اور مہمان خصوصی جناب مسلم بھائی کا شانداراستقبال ہار پھول سے کیا گےا۔ اس موقع پر مولانا فتح محمد قادری ،مولانا محمود حسان اختر ،مولانا محمد قاسم اشرفی، حافظ محمدنیاز اشرفی، قاری محمد آزاد اشرفی، حافظ محمد مشتاق،حافظ محمد ندیم اختر،شمشاد غاذی ،محمد شمشاد وغیرہ موجود رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3588 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

خانقاہ صمدیہ پھپھوند شریف کے شہزادے مفتی سید اطہر میاں کا انتقال

ساس کا ادب بھی ماں کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز