تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

اندور میں حضرت معین میاں اور الحاج سعید نوری کا شاندار استقبال

📅 24-01-2022 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

<p>تحفظ ناموس رسالت ہمارا نصب العین ہے۔سید معین میاں
علم حدیث کو عام کرنا ہم سب کی ذمے داری ہے۔الحاج سعید نوری</p>
<p>اندور۔24 جنوری 2021 دارالعلوم نوری اندور کے زیر اہتمام تحفظ ناموس رسالت کانفرنس و جشن ختم بخاری شریف نہایت ہی شاندار طریقے سے منعقد کیا گیا جس میں شہزادہ غوث اعظم حضور معین المشائخ حضرت علامہ مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء و محافظ ناموس رسالت اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اس موقع پر اندور کی سرکردہ تنظیموں اور مذہبی اداروں کے معزز شخصیات نے اپنے ان معزز مہمانوں کا شاندار استقبال کیا ختم بخاری شریف کی بابرکت محفل میں مؤقر علمائے اہلسنت والجماعت نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔حضور معین میاں نے فارغین کو اپنی دعاؤں سے نوازتے ہوئے فرمایا کہ آپ سب امت مسلمہ کیلئے بہت بڑا سرمایہ ہیں جدید طور پر آپ نے جو علم دین کے ساتھ دنیوی علوم سیکھا ہے اس کے لئے آپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے سید معین میاں نے فرمایا ہم آپ سے پُرخلوص گزارش کرتے ہیں کہ آپ ہمیشہ تحفظ ناموس رسالت کے لئے عملی میدان میں کھڑے رہیں کیونکہ اسی میں ہماری دنیا وآخرت کی بھلائیاں پوشیدہ ہیں۔الحاج محمد سعید نوری صاحب نے اپنے جذبات واحساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دارالعلوم نوریہ اندور نے محافظین ناموس رسالت کی بہت بڑی ٹیم قوم وملت کے حوالے کیا جو لائق صد افتخار ہے۔وہیں پرنوری میاں نے نعت رسول پاک سے محفل کو پرکیف بنایا اسی بیچ مبلغ تحریک درود وسلام حضرت علامہ مولانا مفتی محمد عباس رضوی ترجمان رضا اکیڈمی نے اپنا پرمغز بیان پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہت ہی خوش ہیں کہ اندور کی سرزمین پر جشن ختم بخاری شریف کیساتھ ساتھ تحفظ ناموس رسالت کانفرنس حضور معین میاں کی سرپرستی اور قائد ملت الحاج محمد سعید نوری کی صدارت،صوفی عیسیٰ نوری کی قیادت اور علمائے ذوی الاحترام کی موجودگی میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے۔مولانا عباس رضوی نے کہا کہ آج ہم آپ کے درمیان پیغمبر محمد ﷺبِل کی حمایت وتائید لینے آئے ہوئے ہیں اس پر سبھی شرکاء نے اپنی حمایت وتائید پیش کی اور ہر طرف سے یہی آواز آرہی تھی کہ ہم سب آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ اندور کے مذہبی ادارے طویل عرصے سےقوم وملت کو علماء فضلاء قراء حفاظ،مفسرین،محدثین،مصنفین،مورخین مبلغین،مفکرین دیتے آرہے ہیں جس کی منہ بولتی تصویر ستانوے علماء فضلاء فارغین کی تعداد ہے۔آج کے جلسۂ دستار فضیلت کے حسین موقع پر ادارہ شرعیہ مہاراشٹر کے چیف قاضی حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اشرف قادری صاحب نے ختم بخاری شریف کراتے ہوئے فرمایا کہ مسلمانوں کا طرز زندگی اگر قرآن وحدیث کے مطابق ہوجائے تو وہ دونوں جہان میں کامیاب وکامران اور سرخرو ہوجائیں گے،مفتی صاحب نے بخاری شریف کی آخری حدیث کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ آخری حدیث کے متعلق سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ دوکلمے ایسے ہیں جو زبان کیلئے آسان ہیں اور میزان پر بھاری ہیں اور اللہ تعالی کو بہت ہی پیارے ہیں آپ نے مزید فرمایا کہ او کلمات کو کسی بھی مجلس کے اخیر میں پڑھ لیا جائے تو مجلس کا کفارہ ہوجائے گا ان دو کلمات کو آپ نے پڑھ کے بتایا وہ یہ ہیں سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم۔مفتی صاحب کے مدلل بیان کے بعد حضرت مولانا مفتی محمد ظفر ازہری نے بخاری شریف کی آخری حدیث کی فضیلت بیان کرتے ہوئے حضرت امام بخاری قدس سرہ کی حدیث کی خدمات جلیلہ کا ذکر کرتے ہویے کہا کہ امام بخاری قدس سرہ نے حدیث پاک جمع کرنے کیلئے جو اہتمام کیا ہے وہ تاریخ کے صفحات پر اس کی دوسری مثال نہیں ملتی۔اس موقع رضااکیڈمی کے سیکرٹری محمد عارف رضوی کے علاوہ مفتی نور الحق،مفتی عبدالعظیم،ڈاکٹرسید محمد عشرت علی،مفتی محمد شکیل،مولانا سید شاکر علی, مولانا نیازالقادری،مولانا محبوب علی رضوی،مولانا سید اختیار علی قادری کے ساتھ سینکڑوں علماء فضلاء دانشوران قوم موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
S

Shuaib@Hamariaawaz

📍 Barabanki

📰 41 پوسٹ👁 14 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز