تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ایم۔پی۔ کے مندسور میں مسجد پر ہوئے ظلم وزیادتی کی مذمت میں روشن مستقبل کا کامیاب ٹویٹر ٹرینڈ

📅 02-01-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

<p>ہماری آواز کے چیف ایڈیٹر نے پیش کی مبارک باد، مندسور واقعہ پر سیاسی رہنمائی کی خاموشی کو بتایا مذموم</p>
<p>دہلی: ہماری آواز(الطاف رضا) 2جنوری// ملک میں شدت پسندوں کی غنڈہ گردی کوئی نئی بات نہیں خاص کر بھگوا تنظیمیں ملک کی سالمیت کے لیے ہمیشہ خطرہ کی گھنٹی بجاتے رہتے ہیں۔ فرقہ پرستی کی نئی وارداتیں ہمیشہ رونما ہوتی رہتی ہیں؛ کچھ ایسا ہی حال فی الحال ایم۔پی۔ کے مندسور میں ڈورانا نامی گاؤں میں ہوا جہاں ایک ریلی کے دوران شدت پسندوں نے ایک مقامی مسجد کی چھت پر چڑھ کر لگے ہوئے پرچم اسلامی اور مسجد بے حرمتی کی۔ جس پر ملک کی میڈیا اور سیاسی رہنماؤں نے خاموشی اختیار کر لی مگر کچھ باشعور علما وقائدین کی قیادت و سربراہی میں "روشن مستقبل" سرگرم عمل رہی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک کامیاب ٹرینڈ ()چلایا ، جس میں ملک کے امن پسند لوگوں نے جم کر حصہ لیا اور اسے کامیاب بناتے ہوئے گھنٹہ بھر کے اندر ڈیڑھ لاکھ سے زائد ٹویٹ کر ڈالے۔
روشن مستقبل کی اس بڑی کامیابی پر عالمی شہرت یافتہ اردو وہندی ویب پورٹل ومیگزین کے چیف ایڈیٹر اور دارالعلوم امام احمد رضا بندیشرپور سدھارتھ نگر کے استاذ ومفتی حضرت مولان محمد شعیب رضانظامی فیضی نے روشن مستقبل کے ذمہ داروں کو مبارک باد پیش کی، ساتھ ہماری آواز کے قارئین و صارفین سے اس طرح کی ٹرینڈز میں شمولیت کی اپیل کی۔ آپ نے مندسور میں ہوئے اس ناخوش گوار واقعہ کو ملک کی امن و سلامتی کے لیے خطرہ بتاتے ہوئے کہا کہ "اس ناخوش گوار واقعہ پر ملک کے سیاسی رہنماؤں کی خاموش ناقابل یقین ہے میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں"۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے ہماری آواز کے اعزازی ایڈیٹر نے ہماری آواز ہندی کے نمائندہ سے بات چیت میں اس معاملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایم۔پی۔ کی چوہان سرکار کو اس معاملہ کے ملزموں کو سزا دلانے کی اپیل کی تھی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 684 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز