تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

کسانوں کو گمراہ کرنے والوں نے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ دبائے رکھی تھی:مودی

📅 18-12-2020 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ایم۔پی۔

<p>ہماری آواز مدھیہ پردیش
رائےسین ، 18 دسمبر (پریس ریلیز) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ تحریک کے نام پر حزب اختلاف کی جماعتیں کسانوں کو گمراہ اورورغلانے کا کام کرکے اپنی سیاسی زمین تیارکرنے کا کام کررہی ہیں اور کسانوں کو ایسے لوگوں سے ہوشیار اور محتاط رہنا چاہیے مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش کے لاکھوں کسانوں سے کسان مہاسمیلن کے ذریعہ خطاب کیا۔ کسان مہاسمیلن ریاست کے رائے سین ضلع ہیڈکوارٹر پر منعقدکیا گیا، جس میں وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، ریاستی بی جے پی صدر وشنودت شرما، متعدد وزراء اور پارٹی عہدیدار موجود تھے۔ مہاسمیلن میں ہوئے مسٹر مودی اور وزیراعلیٰ کا خطاب ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ریاست کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں میں بھی سنا گیا۔
مسٹر مودی نے تقریبا 50 منٹ کی تقریر میں صاف طورپر کہا کہ تینوں نئے زرعی قوانین نافذ ہوئے چھ سات ماہ ہوگئے ہیں۔ اس دوران نہ تو منڈیاں بند ہوئیں، کم از کم سہاراقیمت (ایم ایس پی) پر پیداوار کی خریداری بند نہیں ہوئی اور نہ ہی کسانوں کی زمین کے سلسلے میں کوئی خطرہ پیداہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کام مستقبل میں بھی بند نہیں ہوں گے لیکن حزب اختلاف جماعتیں ان امور کے سلسلے میں گمراہ کررہی ہیں۔
مسٹر مودی نے کہا کہ آج وہ ایسے لوگوں کا کچاچٹھا کھولنا چاہتے ہیں۔ ایسے لوگ زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو تقریباً آٹھ سالوں تک دبائے بیٹھے رہے۔ ہماری حکومت نے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو نکالا اور زرعی شعبے میں اصلاحات سے متعلق التزامات کو نافذ کیا۔ اسی ضمن میں زرعی شعبے سے منسلک تین نئے قوانین ملک میں نافذ کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت یہ قانون ملک میں آج سے 30-25 سال قبل نافذ ہوجانا چاہیے تھا۔
مسٹر مودی نے کہا کہ جو اصلاحات ان کی حکومت نے نافذ کیے ہیں، وہ سب حزب اختلاف اپنے منشوروں اور تقاریر میں درج کراتے آرہے تھے، لیکن قدم کسی نے نہیں اٹھائے، کیونکہ ان کی نیت صاف نہیں تھی۔ لیکن ہماری حکومت نے ان اصلاحات کو نافذ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دراصل اپوزیشن کو نئے اصلاحات سے تکلیف نہیں ہے، انہیں اس بات کی تکلیف ہے کہ یہ کام ’مودی‘نے کیوں کردیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3765 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

"کردارِ غوث پاک ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے" مولانا آصف جمیل امجدی

انسان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی نعمت والدین ہیں۔ مفتی ریاض الدین امجدی

تعلیماتِ غوث الاعظم پر عمل پیرا ہونا وقت کا اہم تقاضا ہے۔ مولانا آصف جمیل امجدی

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز