تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

اٹاوہ: 23سال سے رمضان کے روزے رکھتے ہیں امر سنگھ

📅 28-04-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
کان پور

<p>اٹاوہ(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع اٹاوہ میں امرسنگھ شاکیہ ماہ مقدس رمضان المبارک کے گذشتہ 23سالوں سے پورے روزے رکھ کر گنگا جمنی تہذیب کی مثال پیش کررہے ہیں۔محلہ شیو نگر اڈہ میں 60سال کے امر سنگھ شاکیہ پسماندہ سماج سے آتے ہیں۔ ہندوسماج کی سبھی رسم ورواج کو مانتے اور ہندو سماج کے تیوہار مناتے ہیں۔ پوجا پاٹ کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ رمضان کے روزے بھی رکھتے ہیں۔امر ایک چائے کی دوکان چلاتے ہیں اور رمضان کے ماہ میں صاف صفائی کو دھیان میں رکھتے ہوئے پورے مہینے اپنی چائے کی دوکان بند رکھتے ہیں۔امر بتاتے ہیں کہ خاندان میں پانچ لوگ ہیں، ان کی بیوی شانتی دیوی، بیٹی انجلی جو شادی شدہ ہے ، بیٹا جتیندر شاکیہ اور بہو مایا دیوی اور ایک پوتا جس کا نام نایتک شاکیہ ہے ۔ وہ اصل میں قنوج ضلع کے چھبراماؤ کے قریب بہبل پور گاؤں کے رہنے والے ہیں، جہاں ایک مزار تھا، جس کی دیکھ بھال ان کے آباؤ اجداد کرتے تھے ، تب سے وہ مزار والے بابا کی خدمت کرنے لگے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے بعد وقت گزرتا گیا اور ہمارے دن بدل گئے ۔ ہم گاؤں چھوڑ کر اٹاوہ شہر آگئے ۔ سال 1987 میں انہوں نے اٹاوہ میں بنی ایک سوت مل میں دھاگہ نکالنے کا کام کرنے لگااور 2002 میں دھاگہ کی مل بند ہو گئی جس کے بعد نوکری بھی چلی گئی، پھر انہوں نے یہاں ایک مکان بنایا اور اس میں بھی کالو خان بابا کی یاد میں مزار تعمیر کر الیا تبھی سے ہم رمضان کے مہینے میں روزے رکھتے ہیں۔ ماہ رمضان میں روزے رکھنے سے بہت سکون ملتا ہے ۔روزے دار امر نے بتایا کہ روزہ رکھنے کے بعد وہ عید پر بھنڈارا کرواتے ہیں، وہ نماز نہیں پڑھتے لیکن ہندی میں قرآن پڑھتے ہیں اور روزانہ گھر پر مزار کی خدمت کرتے ہیں۔ کالو خان بابا کی آرتی کرتے ہیں اور ان کی پوجا کرتے ہیں۔ اٹاوہ شہر سے تقریباً پندرہ کلومیٹر دور اکدل کے قریب ا سٹیشن روڈ پر ریتور گاؤں میں ایک اولڈ ایج ہوم بنایا گیا ہے جہاں سینکڑوں لوگ آتے جاتے ہیں اور کالو خان بابا کی خدمت کرتے ہیں۔امر اپنی خواہش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اللہ تعالی ساری زندگی ان کا اس لائق رکھے کہ وہ اسی طرح رمضان میں روزے رکھتے رہیں۔ اٹاوہ میونسپل کونسل کے سابق چیئرمین فرقان احمد کا کہنا ہے کہ امر سنگھ شاکیہ رمضان میں روزہ رکھ کر ہندوؤں اور مسلمانوں دونوں کے لیے قابل احترام ہوگئے ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3684 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم ضیاء مصطفیٰ میں عرس حافظ ملت منایا گیا

خانقاہ صمدیہ پھپھوند شریف کے شہزادے مفتی سید اطہر میاں کا انتقال

ساس کا ادب بھی ماں کے برابر ہوتا ہے۔ مولانا محمد تحسین رضا قادری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز