تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

جامعہ ستر معلیٰ للبنات فکر رضا کی کہکشاؤں میں

📅 05-04-2022 👁 2 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہرائچ

<p>(مولانا) آصف جمیل قادری امجدی
قادری منزل، انٹیاتھوک گونڈہ</p>
<p>وادی رضا کی کوہ ہمالہ رضا کا ہے
جس سمت دیکھئے وہ علاقہ رضا کا ہے</p>
<p>کوہ ہمالہ کی چوٹی پر قوس و قزح کی طرح نظروں کو چکا چوند کر دینے والے مسلک اعلیٰ حضرت کے مختلف النوع پرچم دینی ادارے کی شکل میں فہراۓ گیے، جو کہ اپنی عظمت شان کے ساتھ آج بھی عاشق رضا ہونے کا پتہ دے رہے ہیں۔ انہی میں ایک نمایاں پرچم بنام " دارالعلوم رضویہ غریب نواز" ہے۔ جو کہ گزشتہ چند سالوں سے مسلک اعلیٰ حضرت کا ایسا بے باک ترجمان و ناشر بن کر باطل قوتوں کے سامنے سینہ سپر ہوکر ثابت قدمی کا مظاہرہ کرارہا ہے۔ جس کا ہمالیہ کے چہار دانگ عالم میں ڈنکا بج رہا ہے۔ (خدا کرے اس کی ترقی کی تیزگامی میں کبھی سست و کاہلی کی دیمک نہ لگے آمین)۔
ایک تخمینہ کے مطابق دیار غازی (رضی اللہ عنہ) میں مسلک حقہ کے مختلف دینی ادارے ہیں جوخالص بچوں کے لیے تعلیم و تعلم کا نظم و نسق کیے ہوۓ ہیں۔ اگر ان میں بچیوں کی تعلیم کا انتظام ہے بھی تو وہ براۓ نام و نمود ۔ ایسے نازک صورت حال میں اشد صورت تھی ایک ایسے ادارہ کی جو مکمل دیانت داری سے ہمالیہ کے ساۓ میں مسلک سے خالی الذہن بسنے والی دختران اسلام کو مسلک حقہ کی معرفت عطا کرسکے اور ان کو بد مذہبی کی کھائی میں گرنے سے بچا سکے۔
الحمدللہ رب العالمین اب صحن ہمالیہ میں نشو نما پانے والیں شہزادئ اسلام دینی تعلیم اور مسلک اعلیٰ حضرت کے جام سے سرشار ہوں گی، جو وقت کی سب سے اہم ترین ضرورت تھی جسے "استاذ القراء محب گرامی وقار شریف ملت حضرت حافظ و قاری محمد شریف خان قادری صاحب قبلہ دامت برکاتہم العالیہ" نے اپنی کاوش و قامت اور شب و روز کی محنت شاقہ سے اپنے دیرینہ خواب کو شرمندۂ تعبیر کرنے جارہے ہیں یعنی شوال المکرم 1443؁ھ کے عشر اول میں "دارالعلوم رضویہ غریب نواز (منوریابھوجہ و دیوان ضلع سراوشتی) کے زیر اہتمام "جامعہ ستر معلیٰ للبنات" قائم ہونے جا رہا ہے"۔ جس میں باصلاحیت معلمات کی زیر تربیت دینی و عصری تعلیم سے بچیوں کو آراستہ و پیراستہ کیا جاے گا ساتھ ہی ساتھ امور خانہ داری کا بھی درس دیا جاۓ گا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3721 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

برکات مدینہ فاؤنڈیشن بہرائچ شریف کی جانب سے مسجد کنزالایمان بہرائچ شریف میں ضرورت مندوں کے درمیان کمبل تقسیم

بہرائچ شریف میں فساد متاثرین کے درمیان راحت رسانی کے سامان تقسیم

بہرائچ شریف پہنچا تحریک پیغام انسانیت کا قافلہ، فساد متاثرین اور ضرورت مندوں کو فراہم کی مالی امداد

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز