تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

الجامعۃ الغوثیہ اترولہ میں ' تحفظ ناموس رسالت'کی نشست

📅 28-07-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>پریس ریلیز/ بلرامپور، مورخہ 26 جولائی بروز سوموار 2021 کو الجامعۃ الغوثیہ عربی کالج اترولہ ضلع بلرامپور میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے بینر تلے جید علماء کرام، مفتیان عظام، کی ایک اہم میٹنگ ہوئی، جس میں تحفظ ناموس رسالت بل کو لے کر خاص گفتگو ہوئی، اس نشست میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے اہم رکن حضرت علامہ مولانا محمد عباس رضوی صاحب قبلہ (قومی ترجمان رضا اکیڈمی ممبئی) نے بِل کے اہم نکات پر علماء کرام کے مابین تحفظ ناموس رسالت کے تعلق سے اپنی بات رکھی،آپ نے کہا کہ اہل مغرب ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر حملے کر کے اسے اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے رہے ہیں مگر اب جمہوری ملک ہندوستان میں بھی آئے دن ایسی خباثت کی جارہی ہے جسے ایک طرح سے مسلمانوں کو مشتعل کرنے کیلئے سوچی سمجھی سازش بھی کہا جا سکتا ہے ،مسلمان اتنا کمزور ہو گیا کہ اب پیغمبر اسلام محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس پر حملہ ہو اور مسلمان صِر ف دیکھ کر نظر انداز کردے
یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے،جبکہ مغربی دنیا یہ بات بخوبی جانتی ہے کہ مسلمان اپنی ذات خاندان کی توہین تو برداشت کرلے گا مگر اپنے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کی ادنیٰ توہین بھی برداشت نہیں کرے گا ،آئے دن اسلام مخالف اس طرح کی بدترین حرکتیں کرتے ہیں ،جس کو روکنے کیلئے حب رسول سے سرشار محافظین ناموس مصطفٰے صلی اللہ علیہ وسلم کی ضرورت ہے یاد رہے یہ ذمہ داری کسی ایک فرد کی نہیں پوری امت مسلمہ کی مجموعی ذمہ داری ہے کہ وہ اس گھناوُنی سازش کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ،دینی ملی سماجی تنظیموں کے سرکردہ افراد آگے بڑھیں اور گستاخیوں کو روکنے کی کوشش کریں ،اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وفاداری کا ثبوت دیں ،اس اہم نشست میں مندرجہ ذیل تجاویز رکھی گئیں، (1)حضرت محمد مصطفی صی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم بل پاس کیا جائے،(2) قرآن عظیم یا نبی اخر الزماں صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یا کسی بزرگ کی توہین کرنے والے کو قرار واقعی سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی یہ قبیح حرکت نہ کر سکے،(3) وسیم رضوی جیسے مرتد کو تعزیرات ہند کے تحت فوراً گرفتار کرکے سخت سے سخت سزا دی جائے،(4) رضا اکیڈمی ممبئی نے اس سلسلے میں جو اقدامات کئے ہیں ہم سبھی لوگ شانہ بشانہ اسکے ساتھ ہیں اور اس کے کئے ہوئے کاموں کی سراہنا کرتے ہیں (5).ان تجاویز کو دوسری عصری زبانوں میں منتقل کر کے بذریعہ ضلعی حکام وزیراعظم اور صدر جمہوریہ تک پہونچایا جائے ۔اس اہم میٹنگ میں معزز و موقر علماء کرام مفتیان عظام شریک رہیں، جن میں خصوصیت کے ساتھ حضرت علامہ بیت اللہ مشاہدی صاحب پرنسپل الجامعۃ الغوثیہ اترولہ، حضرت علامہ مفتی مسیح الدین صاحب قبلہ، حضرت علامہ عطا محمد صدیقی مصباحی صاحب قبلہ، حضرت علامہ محمد رضا صدیقی اترولہ، حضرت علامہ عبدالقیوم صاحب قبلہ، حضرت علامہ حشمت علی صاحب قبلہ، حضرت علامہ علاؤالدین مصباحی صاحب قبلہ، حضرت علامہ مفتی ریاض حیدرحنفی صاحب قبلہ، حضرت قاری گل محمد صاحب، حضرت مولانا سجاد احمد صاحب قبلہ،حضرت مولانا ریحان رضا صاحب قبلہ، صوفی حفیظ الہدی صاحب قبلہ، قاری محبوب علی صاحب قبلہ، حضرت علامہ محمد اسلم صاحب، محترم ایاز مصطفی صاحب منیجر الجامعۃ الغوثیہ اترولہ، حضرت مولانا محمدقمرانجم قادری فیضی "چیف ایڈیٹر ماہنامہ جام میر بلگرام شریف" قابل ذکر ہیں،</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 656 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز