جامعہ غوثیہ رضویہ (مٹیابرج،کولکاتا) میں گیارہ روزہ تکمیل قرآن
<p>مٹیابرج/کلکتہ: 23 اپریل، ہماری آواز(پریس ریلیز) بروز جمعہ بعد نماز عشا جامعہ غوثیہ رضویہ میں تکمیل قرآن کی محفل منعقد کی گئی جس میں امسال حافظ وقاری مولانا محمد یونس رضوی مصباحی اور حافظ وقاری مولانا محمد حنیف رضا مرکزی نے امامت تراويح کے فرائض انجام دیے۔ تکمیل قرآن کی محفل میں علماے کرام اور شعراے عظام کے علاوہ عوام الناس کی کثیر جماعت نے شرکت کی۔
پروگرام کی سرپرستی حضرت علامہ مولانا الحاج محمد اشرف رضوی مصباحی صاحب قبلہ (بانی وناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ وجامعہ عائشہ صدیقہ للبنات) نے انجام دیا۔
پروگرام کا آغاز قاری خوش الحان حافظ محمد امام الدین صاحب کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، بعدہٗ حافظ امام الدین اور محمد شاداب حسن نے نعت و منقبت کے حسین گلدستے اچھوتے انداز میں پیش کیے اور پھر حضرت حافظ وقاری الحاج محمد آفتاب رضوی صاحب قبلہ نے " قرآن کی عظمت و فضیلت " کے حوالہ سے نہایت ہی مدلل ومفصل خطاب فرمایا اور اخیر میں استاذ الاساتذہ حضرت علامہ مولانا الحاج محمد اشرف رضوی مصباحی صاحب قبلہ نے حفاظ کرام کی گلپوشی کی اور آئے ہوئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں محمد شاداب حسن نے بارگاہ رسالت میں ہدیۂ سلام کے رنگ ہاے رنگ پھول پیش کیے اور بالآخر راقم الحروف کی دعا پر محفل اختتام پذیر ہوا اس کے بعد شیرینی تقسیم کی گئی۔</p>
<p>رپورٹ: محمد یونس رضوی مصباحی
(مٹیابرج، کولکاتا)</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

جانشین محدث کبیر مفتی ابو یوسف قادری صاحب قبلہ 'علامہ عبد المصطفیٰ ازہری ایوارڈ' سے سرفراز

مالدہ میں پیغام علم و عمل کانفرنس 21 کو، جاری ہوا دعوت نامہ

پروردگار نے جھلستی قوم کی سسکیاں سن لی
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 10 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز