تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

غریب نواز فاؤنڈیشن کے تحت خانقاہ ساغریہ میں جشن خلیفہ چہارم منعقد

📅 01-03-2021 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
ہردوئی

<p>سندیلہ/ ہردوئی: 28 فروری، ہماری آواز(یاسر قاسمی)
گزشتہ شب خلیفہ چہارم حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت باسعادت کے موقع پر قصبہ کے محلہ منگل بازار واقع خانقاہ ساغریہ میں غریب نواز فاؤنڈیشن کی جانب سے جشن کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت تحریک پرچم محمدی کے صدر فرید الدین احمد نے کی۔ مہمان خصوصی شہر قاضی سید محمد عارف عبداللہ اور مہمان اعزازی مدرسہ غوثیہ کے پرنسپل مولانا مہندی حسن رہے۔جلسہ کو خطاب کرتے ھوے شہر قاضی سید محمد عارف عبد اللہ نے کہا کہ حضرت علی کرم الله وجہہ سے محبت ایمان کی علامت اور بغض نفاق کی نشانی ہے۔ انکی اطاعت اور پیروی رشدو ہدایت ہے۔ آپ کی سیرت کے نور سے کائنات کا ذره ذره جگمگا رہا ہے ۔ ان کی سیرت مسلمانوں کے لیۓ چشمہ ہدایت ہے۔ اسلامی تحریک کے کارکنان کے لیۓ روشنی کا مینار ہے۔ حضرت علی سخاوت شجاعت کا دریا اور علم کا سمندر ہیں۔ فرید الدین احمد نے کہا کہ آخری رسول محمد ﷺ کے داماد اور چوتھے خلیفہ امیرالمومنین حضرت علیؓ کی ساری زندگی غریبوں اور مسکینوں کی امداد کرنے اور عبادات میں صرف ہوئی ہے ۔ انہوں نے زندگی کا ہر لمحہ قرآن و حدیث کی روشنی میں گزارا۔ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ حضرت علی ؓکی حیات طیبہ کو نمونہ بنا کرکے اپنی زندگی بسر کریں۔ مدرسه غوثیه کے صدر مدرس علامه مولانا مہندی حسن نے کہا کہ حضرت علیؓ اپنی زندگی سے زیاده حضورﷺ سے محبت کرتے تھے ۔وه بہت ہی انصاف پسند تھے ان کا عدل و انصاف پوری کائنات کے لیۓ نمونہ ہے۔ ان کی نصیحتوں پر عمل کر تے تو آج ملک و سماج اور معاشرے کے لیۓ بہترین نمائندے ہوتے۔خانقاہ کے سجاده نشین معزالدین احمد ساغری چشتی نے کہا کہ حضرت علیؓ کو دین اسلام میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔انہوں نے ہمیشہ ظلم وتعدی کی مخالفت کی۔ امن و امان قائم کیا۔ عبدالولی صدیقی نے حضرت علی کی حیات طیبہ پر روشنی ڈالی۔جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے حافظ فرحان الحق نے کیا۔نظامت اقبال احمد نے کی۔ انوارالحق ، منا صابری ، ڈاکٹر زبیر صدیقی،سہیل سندیلوی، فرحان ساغری،فرحت محمودد نے نعت و منقبت کا اپنا کلام پیش کیا۔ اس موقع پر غریب نواز فاؤنڈیشن کے صدر شفیع احمد صابری، نبی الله انصاری ،طاہر انصاری،سفیان، خورشید سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔ نذرخوانی دورد و سلام کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔ معیزالدین احمد ساغری چشتی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3662 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

کوچنگ سینٹر سے پڑھ کر گھر لوٹ رہی تھی طالبہ، ڈمپر نے کچلا، موقع پر ہوئی موت

خانقاہ عالیہ واحدیہ طیبیہ بلگرام شریف کا تازہ ترین شمارہ مجلہ جام میر [اپریل/تاجون] پیش خدمت ہے۔ مفت ڈاؤن لوڈ کریں

خانقاہ واحدیہ طیبیہ میں دوسرا سالانہ عرس طاہر ملت منعقد ہوا

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز