تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

الجامعۃ الاشرفیہ کی حفاظت کے لیے ہندوستان کا ہر مسلمان کھڑا ہے۔ مولانا محمد مکرم رضوی مصباحی

📅 30-04-2022 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
امبیڈکرنگر

<p>الجامعۃ الاشرفیہ پر حملہ پوری جماعت اہل سنت پر حملہ ہے۔ تحریک آوازِ حق</p>
<p>شبیر احمد نظامی
مہراج گنج/امرڈوبھا/امبیڈکر نگر
ہماری آواز</p>
<p>ازہر ہند جامعہ اشرفیہ برصغیر ہند و پاک اہل سنّت کا مرکزی ادارہ ہے۔ جو صوبہ اترپردیش کے ضلع اعظم گڑھ قصبہ مبارک پور میں واقع ہے۔ پچھلے کئی دہائیوں سے دین و سنیت کا بے لوث خدمت انجام دے رہا ہے۔ جس کا علمی خدمات کا ڈنکا صرف ہندوستان ہی میں نہیں بلکہ عالمی سطح پر بج رہا ہے۔ یہاں سے فارغ التحصیل علماء افریقہ، امریکہ، برطانیہ آسٹریلیا وغیرہ دنیا بھر میں دین اسلام کے فروغ میں مصروف عمل ہیں۔ لیکن افسوس موجودہ حکومت بنا نوٹس کے اچانک جامعہ اشرفیہ کے کیمپس میں انتہا پسند انتظامیہ داخل ہو کر قدیم زمانے سے اساتذہ فیملی کالونی کو بلڈوزر سے منہدم کرتی ہمیں سخت ناراضگی ہے۔ تنظیم تحریک آوازِ حق کے تمام ممبران اور جماعت اہل سنت سے وابستہ ہونے والے حضرات اس گھٹیا فعل کی مذمّت کرتے ہیں۔ کیوں کہ جامعہ اشرفیہ جماعت اہل سنت، مسلک اعلیٰ حضرت کا نمائندہ اور ایک عظیم ادارہ ہے۔ حکومت کا یہ ناپاک رویہ اس بار اسمبلی انتخاب جیتتے ہی شروع ہوگیا ہے۔ ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے۔ اس ملک کی خوبصورتی یہ ہے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں۔ لوگ آپس میں اتحاد و اتفاق چاہتے ہیں۔ لیکن موجودہ حکومت اسی اتحاد و اتفاق کو نفرت میں بدلنے کی بارہا کوشش کرتی ہے۔ جس سے جمہوریت میں خون خرابا کا ماحول گرم ہوتا ہے۔ ایسے پُر فتن دور میں حکومت کو چاہیے کہ مدارس اسلامیہ کو مدد کرے۔ تعلیمی نظام کو اور بہتر بنائے۔ لیکن الٹا ادارے کو نقصان پہنچانا سرا سر خلاف قانون ہے۔ شاید حکومت کو نہیں معلوم ہوگا کہ جنگِ آزادی میں انہی مدارس اسلامیہ نے کتنا اہم کردار ادا کیا تھا۔ لاکھوں کی تعداد میں علمائے اہل سنت نے پھانسی کے پھندے کو چوما تھا۔ کیا اسی دن کے لیے؟ پچھلے کئی دنوں سے انتہا پسندوں نے ایک مخصوص طبقہ کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرنے کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے اس کا رُخ صرف مسلمانوں ہی کی طرف کیوں کیا جارہا ہے؟ یہ سب فعل ہونے کے باوجود سیکولر پارٹیاں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ تحریک آوازِ حق امبیڈکر نگر یوپی تمام مسلمانوں سے گزارش کرتی ہے کہ جامعہ اشرفیہ مبارک پور کی مالی اعتبار سے بھی حمایت کریں اور اس کے ساتھ کھڑے رہیں۔ مولانا محمد مکرم رضوی مصباحی پرنسپل دارالعلوم اہل سنت تنویرالاسلام امرڈوبھا نے کہا کہ مرکزی حکومت ہو یا ریاستی حکومت یا ان کے افسران یہ لوگ مسلمانوں کے جذبات سے کھلواڑ کر رہے ہیں۔ کہیں مساجد پر بھگوا جھنڈے لگانے کی کوشش کر رہے ہیں تو کہیں مسلمانوں کی ماب لنچگ ہو رہی ہے۔ مگر حکومتیں خاموش ہیں۔ انہیں معلوم نہیں کہ اللہ کی لاٹھی میں آواز نہیں ہوتی۔ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور میں اساتذہ کالونی پر بغیر نوٹس دیئے بلڈوزر چلا کر کیا بتانا چاہتے ہیں۔ اب تو انہیں معلوم ہو جانا چاہیے کہ باغ فردوس الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور کی حفاظت کے لئے ہندوستان کا ہر مسلمان کھڑا ہے۔ ہم صدر جمہوریہ سے گزارش کرتے ہیں کہ شرپسندوں کی ناپاک سازشوں پر لگام کسیں۔ تاکہ ہندوستان کا مستقبل تابناک رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ش

شبیر احمد نظامی

📍 Barabanki

📰 29 پوسٹ👁 71 قارئین📊 2.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور

کتاب "مخدوم سید اشرف جہانگیر سمنانی جہان علوم و معارف "کے دوسرے اڈیشن کا عرس مخدومی میں رسم اجراء

امیر ملت سیدنا شاہ سید امیر اشرف، بابائے ملت سید شاہ تنویر اشرف، صوفی ہند سید اختر گل اشرف کا دو روزہ عرس پاک شان و شوکت سے منایا گیا۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز