تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

امام ربانی مجدد الف ثانی نے اکبر کے فتنہ دین الٰہی اور جہانگیر کے جلال کو ہمیشہ ہمیش کے لئے مٹی میں ملا دیا

📅 17-09-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
دہلی

<p>شاہی مسجد فتح پوری میں منعقدہ امام ربانی مجدد الف ثانی کانفرنس میں شاہی امام ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد نقشبندی کا خطاب</p>
<p>نئی دہلی(محمد طیب رضا)
شاہی مسجدفتح پوری میں امام ربانی مجدد الف ثانی کانفرنس میں کیا گیا۔کانفرنس کا آغاز حافظ سعداحمد کی تلاوت قرآن اور ڈاکٹر ماجد دیوبندی،محمدقاسم شمسی،اسلم وارثی،طیب رضا کی نعت منقبت سے ہوا۔نظامت مولانا سید قیصد خالد فردوسی نے کی۔اس موقع پر شاہی مسجدفتح پوری کے خطیب و امام ڈاکٹرمفتی محمد مکرم احمد نقشبندی نے کہا کہ اللہ رب العزت نے ہر دور میں اپنے ایسے برگزیدہ بندوں کو پیدافرمایا جنہوں نے امت مسلمہ کی رہنمائی فرمائی اور جب ضرورت پڑی تو بادشاہ وقت کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کراس کے رعب و داب کو مٹی میں ملا کر علم حق کو بلند کردیا۔۱۱ویں صدی میں جب دو بادشاہوں اکبر اور جہانگیر کا دماغ خراب ہوا اور مذہب اسلام کی تعلیمات میں دخل اندازی کرنے لگے تو پروردگار عالم نے ان کی سرکوبی کے لئے افغان سے دہلی میں حضرت محمد باقی باللہ کو بھیجاجن کی بارگاہ میں مجدد الف ثانی شیخ احمدفاروقی سرہند ی نے حاضری دی اور پھر نقشبندی جام نوش فرمایاحالانکہ وہ سلسلہ چشتیہ،قادریہ اور سہروردیہ سے پہلے سے ہی وابستہ تھے۔انہوں نے کہا کہ حضرت مجدد الف ثانی پر حضرت محمد باقی باللہ کی ایسی نظر عنایت ہوئی کہ انہوں نے اکبر کے فتنہ دین الٰہی اور جہانگیر کے جلال کو ہمیشہ ہمیش کے لئے مٹی میں ملا دیا۔ ایک بات غور کرنے کی ہے کہ شرک و بدعت اور رسومات کو ختم کرنے کے لئے اور بھی علمائے کرام تھے مگر بادشاہ کے سامنے سینہ سپر ہونے کی کسی میں تا ب نہ تھی ایسے وقت میں امام ربانی نے جہانگیر کے سامنے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہوگئے جس کے پاداش میں انہیں گوالیار کے قلعہ میں قید و بند کی صعوبتیں بھی برداشت کرنا پڑیں مگر انہوں نے وہاں بھی اپنی تبلیغ جاری رکھی اور ہزاروں غیر مسلم آپ کے دست حق پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔آج بھی آپ کا فیضان امت مسلمہ پر جاری و ساری ہے اور ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا۔ہم سب کو چاہئے کہ ان کی تعلیمات پرصدق دل سے عمل کریں اوران کی زندگی کے معمولات کو اپنی زندگی میں شامل کریں۔نائب شاہی امام مسجد فتح پوری مولانا انس احمد نے آئے ہوئے تمام مہمانان و حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہ یہ ہماری اور آپ کی مشترکہ خوش نصیبی ہے کہ ہم امام ربانی کانفرنس میں شرکت کرکے ان کے فیوض وبرکات سے مالامال ہورہے ہیں،آج ہمارے پاس جو کچھ ہے وہ امام ربانی کی نگاہ عنایت کا ثمرہ ہے۔دربار اہل سنت کے مولانا سید جاوید علی نقشبندی نے کہا کہ مجد د الف ثانی کی پوری زندگی عشق رسول سے عبارت تھی،آپ نے ہمیشہ سماج میں پھیلی غلط رسومات کو مٹانے کا کام کیا کیوں غلط رسومات سے ہی عقیدے میں خرابی آتی ہے۔جو رعب و جلال آپ کی ظاہری حیات میں تھا وہ آج بھی سرہند میں دیکھنے کو مل رہا ہے اور آپ کا فیضان مسجد فتح پوری سے مفتی مکرم احمد نقشبندی لٹا رہے ہیں۔اہم شرکا میں پیر حاجی محمد اقبال،مولانا سید کاشف علی،مولانا غلام محمد،مولانا راحل اشرفی،مولانا حماد احمد،ڈاکٹر محمود احمد،حافظ قاسم،سعید خان،مولانا آشکار اشرفی،مولانا عاصم اشرفی وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

✍️ Active Reporter ★★★★★
ط

طیب رضا

📍 Barabanki

📰 24 پوسٹ👁 3 قارئین📊 0.1 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سیاسی جماعت اور اس کی ہمنوا پارٹیوں کی نیت خراب ہے۔ اس لئے مسلم اوقاف پر شب خون مارنے کا راستہ تلاش کیا جا رہا ہے

سپریم کورٹ نے دیا یوگی حکومت کو تگڑا جھٹکا: مدرسہ ایکٹ کو کیا تسلیم، الہ آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ مسترد

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا فاضل بریلوی ایک اچھے محدث وفقیہ تو تھے ہی ایک عظیم مصلح قوم بھی تھے

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز