تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ڈیوائیڈر پر چڑھنے کے بعد ٹینکر الٹ کر آگ کا گولہ بن گیا

📅 20-08-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بارہ بنکی

<p>نامعلوم بیکری گاڑی سے تصادم</p>
<p>بارہ بنکی (ابو شحمہ انصاری) بہرائچ بارہ بنکی قومی شاہراہ پر جانوروں کی منڈی مسولی چوراہے کے قریب ایک بے قابو ٹینکر کے الٹنے سے شاہراہ پر زبردست آگ لگ گئی۔ اطلاع پر پہنچنے والی نصف درجن سے زائد فائر بریگیڈ کی گاڑیوں کی محنت کے بعد تقریباً 3 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ٹینکر آتش گیر مواد لے کر بارہ بنکی کی طرف جا رہا تھا۔
اتوار کی رات تقریباً 3.30 بجے ٹینکر نمبر یو پی 53 اے ٹی 3639 گونڈہ کی طرف سے بارہ بنکی کی طرف جا رہا تھا اور وہ کنٹرول کھو بیٹھا اور ہائی وے کے ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا اور الٹ گیا جس کی وجہ سے ٹینکر میں زبردست آگ لگ گئی۔ جس کے باعث شاہراہ پر کئی کلومیٹر تک جام رہا۔ موقع پر فائر بریگیڈ کی نصف درجن گاڑیوں نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ کافی کوشش کے بعد پولیس نے ٹینکر کو ہائی وے سے ہٹا کر گاڑیوں کا آجا جانا شروع کروایا۔
(ٹینکر نامعلوم بیکری گاڑی سے ٹکرا کر الٹ گیا)
کچھ ہی فاصلے پر واقع ڈھابے پر موجود لوگوں کے مطابق یہ واقعہ دوپہر ساڑھے تین بجے کے قریب پیش آیا تو ٹینکر بسکٹوں سے لدی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد شاہراہ کے بیچوں بیچ بے قابو ہوکر الٹ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ کا گولہ بن گیا۔ ٹینکر گاڑی آگ کے شعلوں میں جل گئی۔ اطلاع پر فوراً مسولی پولس پہنچی اور فائر بریگیڈ کو اطلاع دی۔
اطلاع ملتے ہی بارہ بنکی فتح پور ، رام سنیہی گھاٹ اور رام نگر کی نصف درجن فائر بریگیڈ کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ٹینکر میں لگی بھیانک آگ پرگھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا جاسکا۔ اس کے بعد پولیس نے کرین کی مدد سے ٹینکر کو ہائی وے سے کنارے تک ہٹایا۔ ہائی وے پر پھیلے کیمیکل کو صاف کیا اور نقل و حرکت شروع کی تو لوگوں نے راحت کی سانس لی۔ اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 135 قارئین📊 0.2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز