سعادتگنج کے عمر فاروق انصاری کو کرغزستان کی جلال آباد یونیورسٹی سے ایم۔بی۔بی۔ایس۔ کی ڈگری اور اعزاز سے نوازا گیا
<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری) تعلیم ہر فرد کی بنیادی ضروریات میں سے ایک ہے۔ خواہ امیر ہو یا غریب ، مرد ہو یا عورت۔ یہ انسانی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا۔ اگر دیکھا جائے تو انسان اور حیوان میں صرف تعلیم کا ہی فرق ہے۔ تعلیم ہی معاشرے میں ترقی کی ضامن ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی بھی انسان اس دنیا میں اعلیٰ مقام تک نہیں پہنچ سکتا۔ نہ ہی تعلیم کے بغیر کوئی شخص دنیاوی نظام چلا سکتا ہے۔
ہمارے آبائی قصبہ سعادت گنج ضلع بارہ بنکی کے باشندوں کے لیے یہ خبر بہت خوش آئند ہے کہ سعادت گنج کے ماسٹر محمداسلم اسماعیلی کے صاحبزادے عمر فاروق انصاری جو بیرون ملک کرغزالستان کی جلال آباد اسٹیٹ یونیورسٹی میں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ ان کی پڑھائی مکمل ہو چکی ہے۔ اب وہ ڈاکٹر بن گئے ہیں۔ ایک دن قبل یونیورسٹی کے ایک پروگرام میں انہیں اعزاز سے نوازا گیا ہے اور ڈگری دے دی گئی ہے۔ یہ ہمارے قصبہ کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ اب ہمارے سعادت گنج کے طلباء تعلیم حاصل کرنے کے لئے بیرون ملک جا کر غیرملکی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں۔آج ان کے والدین اور ان کے گھر والے بہت فخر محسوس کررہے ہوں گے۔ ہم سبھی ان کے روشن مستقبل کی خواہش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کو دونوں جہان میں ڈھیروں ترقی اور کامیابی عطا فرمائے۔ (آمین)</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز