تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ڈجیٹل دور میں طالب علموں کو ٹیبلیٹ مہیا کرانا یو۔پی۔ حکومت کا ایک بہترین قدم ہے: آشا موریا

📅 12-07-2023 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بارہ بنکی

<p>بارہ بنکی(ابوشحمہ انصاری)ڈجیٹل دور میں طالب علموں کو ٹبلیٹ مہیا کرانا اتر پردیش سرکار کا ایک بہترین قدم ہے، اس سے انکے علم میں اضافہ ہوگا اور تعلیمی راہیں انکے لئے ہموار ہونگی۔ ان خیالات کا اظہار فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج محمودآباد میں ودھایکا آشا موریا نے کیے، انہوں نے آگے مزید کہا کہ طلباء اور طالبات ہمارے دیش کا روشن مستقبل ہیں۔ پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ تعلیم کی راہ میں آنے والی دشواریاں طالب علموں کو دئے گئے ٹیبلیٹ کے ذریعے کم ہونگی اور تعلیم سے متعلق بہت سی چیزیں ٹیبلیٹ کے ذریعے طالب علم سیکھ سکتے ہیں۔
ڈی جی شکتی اسکیم کے تحت فخرالدین علی احمد گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج محمودآباد میں ایم اے سال دوم اور ایم کام سال دوم کے طلباء و طالبات کو ٹبلیٹ تقسیم کئے گئےب ٹیبلٹ تقسیمِ پروگرام کی صدارت کالج کی پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے اور نظامت ڈاکٹر منتظر قائم نے کی، جبکہ ودھایکا آشا موریا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی_ اس پروگرام میں کالج کے کل 263 طالب علموں کو مہمان خصوصی آشا موریا کے بدست ٹبلیٹ تقسیم کیے گئے۔ پروگرام کے آخر میں کالج کیمپس میں مہمان خصوصی آشا موریا اور پرنسپل ڈاکٹر سیما سنگھ نے شجر کاری تحریک کے تحت پھلدار پودے لگائے_ پروگرام کے اختتام پر ٹیبلیٹ تقسیم پروگرام کے نوڈل انچارج ڈاکٹر منوج کمار کے ذریعے مہمان خصوصی ودھایکا آشا موریا کا شکریہ ادا کیا گیا۔
اس موقع پر خاص طور سے کالج کے پروفیسر سرویش کمار مشر، پروفیسر امی کمار، ڈاکٹر پرشانت سنگھ، ڈاکٹر داؤد احمد، ڈاکٹر آر پی سنگھ، ڈاکٹر لچھمی دیوی، ڈاکٹر دیپ شکھا کارتک، ڈاکٹر وندنا مشرا، ڈاکٹر زیبا خان، ڈاکٹر انیردھ دواکر، ڈاکٹر بی کے راٹھور، ڈاکٹر نیرج کمار، ڈاکٹر یوگیندر کمار، ڈاکٹر رویش سنگھ، ڈاکٹر راجیش سونکر، ڈاکٹر راجشری سکسینہ، ڈاکٹر پرارتھنا سنگھ، ڈاکٹر اودھیش کمار یادو، ڈاکٹر سلل تواری، ڈاکٹر وشال ورما وغیرہ موجود رہے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

👑 Chief Reporter ★★★★★
ا

ابوشحمہ انصاری

📍 Barabanki

📰 597 پوسٹ👁 460 قارئین📊 0.8 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آئی آئی ایم اسکور لائبریری کا پروفیسر منتظر قائمی کے ہاتھوں افتتاح

ہندوستانی اور ازبک زبانوں میں ترجمے کا بین ثقافتی رشتہ پر ڈاکٹر نیلو فر خود جائیوا کا خصوصی خطاب

بہرائچ جیسے واقعات ہندوستان کے تانے بانے کو نقصان پہنچاتتے ہیں

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز