بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لیے مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن چکا ہے
<p>یو۔پی۔ میں گھر میں باجماعت نماز پڑھنے پر 26 مسلمانوں کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے۔</p>
<p>لکھنو(انٹرنیشنل ڈسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور آر ایس ایس کی فسطائی حکومت کے تحت بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے لئے مذہبی فرائض کی ادائیگی ایک جرم بن چکا ہے،گھر میں باجماعت نماز پڑھنے پر 26مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کر دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیس میں پولیس نے مقامی حکام کی پیشگی اجازت کے بغیر گھر میں باجماعت نماز ادا کرنے پر 26مسلمانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔مرادآباد کے سپرانٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ کمار مینا نے صحافیوں کو بتایا کہ دولہے پور گائوں میں دو مقامی افراد کے گھر پر سینکڑوں لوگ بغیر کسی اطلاع کے جمع ہوئے اور نماز ادا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ گائوں والوں کو ماضی میں خبردار کیا گیا تھا کہ وہ پڑوسی ہندوؤں کے اعتراضات کی وجہ سے گھر میں باجماعت نماز ادا نہ کریں ۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخض چندر پال سنگھ کی شکایت پر 16شناخت شدہ اور 10نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور اس معاملے میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے ۔
یاد رہے کہ دلہے پور گائوں میں مبینہ طور پر بڑی تعداد میں گھروں کے اندر نماز ادا کرنے والے لوگوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس کے بعد ہندو انتہا پسند تنظیموں کے چند کارکنوں نے احتجاج کیا اور پولیس سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مرادآباد میں اونچا تعزیہ بجلی کے تاروں سے ٹکرایا، دو کی موت درجنوں زخمی

قطب وقت حضرت خواجہ عبدالسلام نقشبندی کا عرس مبارک اختتام پذیر

حضرت حافظ و قاری عبد الغنی صاحب ڈھکیاوی مرادآبادی ہمارے درمیان نہ رہے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز