یو۔پی۔ حکومت سے گرانٹ لینے والے سات مدارس کے خلاف کاروائی
<p>لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)حکومت سے گرانٹ لینےوالےسات مدارس کی منظوری ختم کیے جانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس ایم پانڈے نے نوٹس بھیجا ہے۔ اترپردیش میں یوگی ادیتہ ناتھ کی قیادت والی حکومت اپنی دوسری دور معیاد میں حکومت کی گائڈ لائینز کے برعکس چل رہے مدارس کے خلاف ایک مہم شروع کی ہے جس کے تحت ریاست کے متعد مدرسوں پر کاروائی کی جائے گی جن میں 7 مدرسوں کی لسٹ جاری کی گئی ہے یہ ساتوں مدارس حکومت سے گرانٹ لیتے ہیں ان مدرسوں کی منظوری ختم کیے جانے کے لیے مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار ایس ایم پانڈے نے نوٹس بھیجا ہے۔</p>
<p>بتایا جارہا ہے دارالحکومت میں ارم نامی مدرسہ سمیت کئی مدرسے حکومت کےنشانے پر ہے اس سے پوری ریاست کے مدرسہ انتظامیہ کے مابین بے چینی کا ماحول ہے۔ اطلاعات کے مطابق دو برس قبل مدرسہ بورڈ نے 47 مدرسوں کی جانچ کرائی تھی جس میں کئی مدرسوں میں بے ضابطگیاں پائی گئی تھی ان مدرسوں کے منتظمین نے بے ضابطگی دور کرنے کے لئے عرضی دی تھی لیکن اب پورا نہ کرنے پر سخت کارروائی کی تیاری کی جارہی ہے۔معیار پورا نہ کرنے والے باقی مدرسوں کے خلاف بھی معطلی کی کاروائی ہوگی۔</p>
<p>بتایا جا رہا ہے کہ معطلی کی کاروائی مکمل ہوتے ہی حکومت مدرسوں کی گرانٹ روک سکتی ہے۔جانچ میں معیار کے برخلاف مدرسوں کی فہرست میں مدرسہ نورالعلوم عتیقیہ مہاراج گنج بلرامپور، مدرسہ گلشن طیبہ بنٹھیوا شراوستی، مدرسہ فیض الاسلام سنت کبیر نگر ،مدرسہ اسلامیہ سلطانپور، مدرسہ تعلیم القرآن پریاگراج، مدرسہ رحمت نساء پریاگراج ،مدرسہ اسلامیہ وارثیہ وارانسی شامل ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی ﷺ نے روئے زمین پر ایک مثالی فلاحی ریاست اور رول ماڈل معاشرہ قائم کیا:مولانا جمال اختر صدف گونڈوی

ملیئے ان بہادر مسلم بچوں سے جنھوں نے ندی میں کود کر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹرانسفر میں کرپشن کا شکار ہوا ڈسٹرکٹ کوآپریٹو بینک
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز