اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے اقلیتی محکمہ نے اعظم خان کی حمایت کی

لکھنؤ(ابوشحمہ انصاری)کانگریس رہنما محمد احمد نے کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور اعظم خان کی حمایت میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑے سبھی مسلمانوں کو آج سمجھ آرہا ہے کی سماجوادی پارٹی کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے لیکن ان کے حق کی آواز اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کے لیے اکھلیش یادو آواز نہیں اٹھاتے۔

اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمہ کے نائب صدر محمد احمد نے ایک پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی خان نے کہا ہے کہ اکھلیش یادو کو مسلمانوں کے کپڑوں سے بو آتی ہے اور دوسری طرف سماج وادی پارٹی کے ایم پی ڈاکٹر شفیق رحمان برق نے بھی یہ کہا کہ سماج وادی پارٹی مسلمانوں کے حق کی آواز نہیں اٹھاتی، دونوں کے ہی بیان بالکل صحیح ہیں، میں ان دونوں بیانوں کی حمایت کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم کانگریسی ہیں اور اعظم خان کی حمایت میں ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ اعظم خان نے سماج وادی پارٹی کے لیے اپنی زندگی قربان کر دی لیکن اکھلیش یادو نے اعظم خان کو جیل سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔ سماج وادی پارٹی کے ساتھ جڑے سبھی مسلمانوں کو آج سمجھ آرہا ہے کی سماجوادی پارٹی کو مسلمانوں کا ووٹ چاہیے لیکن ان کے حق کی آواز اور ان کے اوپر ہو رہے ظلم و ستم کے لیے اکھلیش یادو آواز نہیں اٹھاتے۔

اتر پردیش کانگریس کمیٹی اقلیتی محکمے کے نائب صدر محمد احمد نے کہا کہ سماجوادی پارٹی شروع سے ہی مسلموں کی قیادت کو ختم کرنے کی سیاست پر کام کر رہی ہے۔ گزشتہ سال اتر پردیش کی اسمبلی سیٹ 47 میں سے 17 سیٹوں پر مسلم رکن اسمبلی اور آج 34 مسلم رکن اسمبلی ہونے کے باوجود اکھلیش یادو سے یہ نہیں معلوم کر پا رہے ہیں کہ اپڑنا یادو بی جے پی میں کیوں چلی گئی اور شیو پال یادو بی جی پی سے کیوں نزدیکی بڑھا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس اقلیتی محکمے کے عہدے داروں نے ہمیشہ اقلیتوں کے لئے آواز بلند کی ہے۔ اعظم خان کے ساتھ ہو رہی نا انصافی کے لیے کانگریس نے ہمیشہ آواز اٹھایا ہے۔ اعظم خان کی حمایت کی ہے اور کرتے رہیں گے۔ اعظم خان کی پارٹی ہم سے الگ ہو سکتی ہے، ان کی سوچ الگ ہو سکتی ہے لیکن ہمارا فرض ہے کہ ہم ان کی حمایت میں ان کے ساتھ رہیں۔ یہ سچ ہے کہ مسلمانوں کے ووٹوں پر سیاست کرنے والی سماج وادی پارٹی آج مسلمانوں کے لئے کوئی آواز نہیں اٹھا رہی، اسی کو لے کر سنبل سے ایم پی اے ڈاکٹر شفیق الرحمان برق اور اعظم خان کے میڈیا انچارج فصاحت علی نے بھی اکھلیش یادو پر اپنی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

مہاوکاس اگھاڑی کو دی گئی حمایت تنازع کا شکار

"آل انڈیا علماء بورڈ الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کو گمراہ کرنے کے درپے" مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا بڑا الزام

نواب ملک کے روڈ شو میں اجیت پوار نے کی شرکت
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز