ریسرچ اسکالر عبدالسلام نادر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض
<p>علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ علوم اسلاميہ کے ریسرچ اسکالر عبدالسلام نادر کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گٸی ۔موصوف کا واٸیوا جامعہ ہمدرد نٸی دہلی میں پروفیسر غلام یحیی انجم نے لیا ۔یہ جانکاری اسکالرکے سپر واٸزر ڈاکٹر ضیاالدین فلاحی نے دی ۔
ڈاکٹر ضیا الدین فلاحی نے بتایا کہ اسکالر نے مولانا مناظر احسن گیلانی کے ذریعہ لکھے گۓ مقالات،کتابوں کے ساتھ ہی اسلامی معاشیات،ہندوستان میں مسلمانوں کا نظام تعلیم و تربیت کا مطالعہ کرکے اپنے علم میں بے پناہ اضافہ کیا۔انھوں نےبتایاکہ عبدالسلام نے اپنے مقالےکو چھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔خاندانی و شخصی احوال، مولانا کی کتابوں کا تجزیہ،علوم اسلاميہ میں مولانا کا نقطہ نظر،اسلامی معاشیات کا خصوصي مطالعہ،مولانا کے معاشی نظریات ،اور چند اہم معاصرین کی معاشی خدمات کا جاٸزہ۔
اس دوران پروفيسر غلام یحیی انجم نے مولانا عبیداللہ سندھی،مولانا سید ابوالاعلی مودودی،مولانا سعید احمد اکبر آبادی،مولانا حفظ الرحمن سیوہاروی،ڈاکٹر محمد حمید اللہ اور مولانا گیلانی کے معاشی نظریات کے درمیان فرق وربط کی وضاحت کی طلب کی۔
اس موقع پر پروفيسر عبید اللہ فہد نے مولانا گیلانی کے تعلیمی نظریات کو تحقیق کا موضوع بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر اعجاز احمد اور ڈاکٹر نگہت رشید نے عبدالسلام کو مبارکباد دی۔
پروفیسر محمد اسماعیل صدر شعبہ نے اسکالر کے تحقيقی کام پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔
اس موقع پر پروفيسر عبدالمجید خان،ڈاکٹر آدم ملک خان،ڈاکٹر امتیازالہدی،ڈاکٹر زبیر ظفر خان،ڈاکٹر عرشی شعیب،ڈاکٹر لبنی ناز،ڈاکٹر محمد مسلم ددیگر ریسرچ اسکالر موجود تھے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

البرکات علی گڑھ میں حضور حافظ ملت کی یاد میں تقریب کا انعقاد

البرکات علی گڑھ میں 14ویں تقریبات سیرت النبیﷺ بحسن و خوبی اختتام پذیر

مدرسہ نور مصطفیٰ نگلہ پٹواری علی گڑھ میں رسول اعظم کانفرنس وجشن دستار بندی کا انعقاد
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز