تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مسلمان اپنے بچوں کی تعلیم پر خاص توجہ دیں! علمائے اہلسنت اترولہ

📅 18-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

اترولہ میں مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ ضلع بلرامپور نے "علماء میٹ"کا انعقاد کیا

اترولہ: ہماری آواز

اترولہ میں ملک کی طلباء تنظیم مسلم اسٹوڈنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا یونٹ ضلع بلرامپور کے بینر تلے یک روزہ "علماء میٹ"کا انعقاد کیا گیا تھا ۔جس میں علماء کرام ائمہ کرام نے ملک کے موجودہ در پیش مسائل ،تعلیم، تجارت، نوجوانوں کے مستقبل اور ان کی ذہن سازی"جیسے اہم مثبت نتائج موضوعات پر اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر لکھنئو سے تشریف لائے عظیم مہمان ذی وقار علامہ مولانا ابو اشرف ذیشان نگراں ایم ایس او اترپردیش نے کہا کہ ہندوستانی مسلمانوں کے تعلیمی ارتقا کے لئے ضروری ہے کہ ان کی نئی نسل کو حصولِ علم کے زیادہ سے زیادہ مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں۔ پورے ملک میں مکاتب وکالج کا جال بچھا دیا جائے صوبائی سطح پر پرائمری تعلیم کے لیے جو کوششیں ہو رہی ہیں ان کو تقویت پہنچائی جائے۔ آبادی کے تناسب سے جہاں جہاں اسکولوں کی کمی ہو وہاں ذمے داروں سے مل کر انہیں قائم کروانے کی کوشش کی جائے۔ اس کے علاوہ ہر سال داخلوں کے مواقع پر ’اسکول چلو‘ کی مہم منائی جائے۔ جو مسلمان محض غربت کی وجہ سے اپنے بچوں کا داخلہ اسکولوں میں نہیں کروا پاتے ہیں ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ مسلمان بچوں میں ’ڈراپ آؤٹ‘ کا تناسب بہت زیادہ ہے۔ ان کی بڑی تعداد ابتدائی تعلیم تو حاصل کر لیتی ہے لیکن معاشی مشکلات کی وجہ سے ثانوی اور اعلیٰ تعلیم حاصل کرنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا۔ اسکالر شپ کا بڑے پیمانے کا نظم کریں۔ اسی صورت میں مسلم بچوں کو تعلیم کے میدان میں آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔

خلیفہ طاہرملت علامہ مفتی اسرار احمد فیضی واحدی صدر ایم ایس او یونٹ ضلع گونڈہ نے تعلیم کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انسانی زندگی میں تعلیم کی غیر معمولی اہمیت ہے۔ تعلیم انسان کو عزت و وقار بخشتی ہے۔ اسے تہذیب یافتہ بناتی ہے۔ ملک کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینے پر اسے آمادہ کرتی ہے۔ تمدن کے فروغ میں معاون بنتی ہے۔ تعلیم ہر انسان کے لیے انفرادی طور پر مفید ہے اور اجتماعی طور پر بھی وہ انسانی گروہوں کو شناخت اور اعتبار عطا کرتی ہے۔ جو انسانی گروہ تعلیم کے میدان میں پیچھے رہ جاتے ہیں وہ تمام تر دنیاوی فوائد سے خود کو محروم کر لیتے ہیں اور دوسروں کا بھی بھلا کرنے کی پوزیشن میں نہیں رہتے۔

ان کے علاوہ علامہ محمد قمرانجم قادری فیضی سوشل میڈیا انچارج ایم ایس او اترپردیش، علامہ لعل محمد خان فیضی نائب صدر ایم ایس او یونٹ بلرامپور، علامہ مولانا محمد اختر رضا قادری جامعی خطیب وامام جامع مسجد اترولہ، علامہ اعجاز رضا حشمتی ناظم شعبہ نشرو اشاعت جامعہ علی حسن اترولہ، علامہ مولانا محفوظ عالم نوری، علامہ مولانا عبدالمعبود واحدی گونڈہ کے علاوہ کثیر تعداد میں علماء کرام ائمہ کرام تشریف فرما تھے ۔

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 51 قارئین📊 0.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز