تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

حکومت ہند جب تک تحفظ ناموس رسالت بل پاس نہیں کرتی تب تک ہم اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے: مفتی رفیق احمد الحسینی

📅 01-12-2021 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بلرام پور

<p>تحفظ ناموس رسالت بل کے تعلق سے حمایت العلوم گجپور گرنٹ اترولہ ضلع بلرام پور یوپی میں علمائے اہلسنت کی نشست</p>
<p>گجپور گرنٹ اترولہ۔30نومبر، ہماری آواز(پریس ریلیز)
آج دارالعلوم حمایت العلوم گجپور گرنٹ میں تحفظ ناموس رسالت بل کی حمایت وتائید میں رضا اکیڈمی کے بینر تلے ایک خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں بحیثیت مہمان خصوصی رضا اکیڈمی کے ایک متحرک وفعال نمائندہ حضرت علامہ مولانا ظفرالدین رضوی زیدہ مجدۂ نے شرکت کی اور موصوف نے اپنے خطاب میں جہاں ناموس رسالت کے عنوان پر پُر مغز بیان فرمایا وہیں حکومت ہند سے اپنے مطالبات قبول کرنے کیلئے اپیل کی۔موصوف نےپُر زور انداز میں تحفظ ناموس رسالت بل کو ملک کے گوشے گوشے تک پہونچانے کیلئے اپنے عزم کا اظہار فرمایا جملہ حاضرین نے اس کی بھرپور تائید و حمایت کی ساتھ ہی ساتھ محافظ ناموس رسالت پیراخلاص اسیر مفتئ اعظم الحاج محمد سعید نوری صاحب بانی و سربراہ رضا اکیڈمی و حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ صدر آل انڈیا سنی جمعۃ العلماء کی پُرخلوص للٰھیت سے لبریز خدمات دینیہ سے سامعین کو روشناس کرایا۔جس پر ادارہ دارالعلوم حمایت العلوم گجپور گرنٹ کے صدرالمدرسین جامع معقولات و منقولات حضرت مولانا مفتی رفیق احمد الحسینی صاحب نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم بہت خوش ہیں کہ اہلسنت والجماعت کی ایک نمائندہ تنظیم رضااکیڈمی نے جس طریقے سے مذہبی ملی سماجی کاموں کو انجام دیا وہیں پر تحفظ ناموس رسالت بل کو حکومت ہندسے پاس کروانے کیلئے پوری جدو جہد جاری کئے ہوئے ہے ہم رضااکیڈمی کے سربراہ الحاج محمد سعید نوری صاحب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کے لئے دعائیں کرتے ہیں کہ مولا تعالیٰ انہیں نظر بند سے محفوظ فرمائے ساتھ ہی ساتھ مخدوم زادہ حضور معین المشائخ حضرت مولانا سید معین الدین اشرف اشرفی الجیلانی کچھوچھہ مقدسہ کی خدمات کو سراہتے ہیں اور رب سے دعاء ہے کہ ان کا سایہ ہم غربایے اہلسنت والجماعت پر تادیر قائم ودائم فرمائے ان دونوں قائدین نے جس انداز میں قوم و ملت کا کام کیا ہے اس کی جتنی سراہنا کی جائے کم ہے حسینی صاحب نے مزید کہا کہ ہم تحفظ ناموس رسالت کیلئے ان بزرگوں کے دوش بدوش ہر محاذ پر کھڑے ہیں اور آگے بھی کھڑے نظر آئیں گے حسینی صاحب نے اپنے جذبات سے بھرے خطاب میں فرمایا کہ ہم اپنا سب کچھ نبی ﷺ کی ناموس خاطر لٹا سکتے ہیں مگر اپنے نبی کی توہین ہرگز برداشت نہیں کریں گے اس موقع پر ادارہ کے جملہ اساتذہ و طلباء موجود رہے</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Reporter ★★★★★
ق

قمر انجم فیضی

📍 Barabanki

📰 60 پوسٹ👁 23 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 4 ویوز