حضرت پیغمبرمحمد مصطفیﷺ بِل پاس کیا جائے: علامہ ظفرالدین رضوی
<p>اترولہ/بلرم پور: پریس ریلیز(محمدقمرانجم فیضی)
آج دارالعلوم اہلسنت انصارالعلوم دھسوا انٹئی رامپور اترولہ ضلع بلرامپور میں تحفظ ناموس رسالت بورڈ کے بینر تلے حضرت علامہ الحاج غلام جیلانی فیضی صاحب قبلہ پرنسپل دارالعلوم انصارالعلوم دھسوا کی صدرات میں عمائے اہلسنت و ائمہ کرام کا عظیم الشان کنوینشن منعقد ہوا، جس میں بحیثیت مہمان خصوصی رضااکیڈمی کے نمائندے محفافظ ناموس رسالت ادیب حضرت علامہ مولانا محمد ظفرالدین رضوی صدر رضا اکیڈمی ملنڈ بھانڈوپ ممبئی تشریف لائے، اور آپ نے تحفظ ناموس رسالت بِل کے اہم گوشوں پر مفصل، اہم اور مفید گفتگو فرمائی، آپ نے کہا کہ یہ ہمارا وطن ہے ہمارے ملک میں فتنہ و فساد ہو ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کرسکتے ہیں جو لوگ سیاسی مفادات کی خاطر حضور اکرمﷺ کی شان میں گستاخی کرکے بھارت کے گنگا جمنی تہذیب ،اور بھائی چارہ کو نفرت کے جہنم میں جھونک دینے کے فراق میں ہیں وہ ہوش کے ناخن لیں ،اب ملک کا نوجوان پڑھا لکھا ہوگیا ہے وہ نیتاؤں کے زہریلے بیانات بخوبی سمجھ رہا ہے آج کی نئی نسل بھارت کو دنیا کے نقشے میں سب سے اونچے پائیدان پر لے جانے کی جدوجہد میں ہے اور یہ تب ہوگا جب ملک میں پیار کی گنگا اور محبت کا جمنا بہتی رہے گی ،</p>
<p>اس کے علاوہ مفکراہلسنت حضرت علامہ غلام جیلانی فیضی صاحب قبلہ نے کھلے لفظوں میں حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا بھارت دشمن و عداوت سے نہیں پیار و محبت سے آگے بڑھے گا دنیامیں ظالموں کا حشر کیا ہوا یہ ہر ذی علم پر اظہر من الشمس ہے ،مگر جن لوگوں نے بھائی چارہ ،پیار و محبت عدل و انصاف کا مظاہرہ کیا آج دنیا میں انکا نام احترام سے لیا جاتا ہے حکمرانی زیادہ دن نہیں ملتی ،لہذا ہم حکومت ہند سے پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس بِل کو پاس کرے،تمام علماء کرام نے کہا کہ جو لوگ بھی حضور رسالت ماب صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم یا صحابہ کرام کی شان اقدس میں گستاخیاں کرتے ہیں ان کو حکومت ہند قانون کے تحت جلد از جلد گرفتار کرے اور ان گستاخان رسول پر سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔
مزید آپ نے محافظ ناموس رسالت حضرت الحاج سعید نوری صاحب قبلہ جنرل سکریٹری رضا اکیڈمی ممبئی کی خدمات پر بھر پور روشنی ڈالی، ان کے علاوہ حضرت مولانا وارث علیمی، حضرت مفتی طاہر حسین فیضی، حضرت مولانا اصغرجامعی صاحب قبلہ نے بھی خطاب کیا ۔حضرت قاری ظہیر القادری صاحب قبلہ نے تلاوت کلام اللہ سے محفل کا آغاز کیا۔نیز اس اہم نشست میں کچھ اہم مطالبے بھی پیش کئے گئے جن کو علماء کرام نے تائید و توثیق فرمائی،اس کنوینشن میں کثیر تعداد میں علماء، ادباء، شعرا، تشریف لائے تھے جس میں خصوصاً، ادیب شہیر حضرت علامہ اصغر علی جامعی صاحب قبلہ۔مولانا وارث علی علیمی،مفتی طاہر حسین فیضی ۔قاری ظہیرالقادری صاحب، مولانا غلام حسین کے علاوہ سماجی کارکن جناب راج محمد صاحب موجود رہے۔ حضرت علامہ ظفرالدین رضوی صاحب نے کنوینشن میں شریک ہونے والے تمامی علماء کرام، دانشوران عظام ،اور جملہ افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

ایم۔ایس۔او۔ ضلع بلرامپور نے سالانہ عرس حافظ ملت منعقد کیا

الجامعۃ القادریہ بچھہوا کا جلسہ دستار بندی اختتام پزیر، بچوں کے سر پر دستار حفظ کا تاج زریں رکھا گیا

تحریک پیغام انسانیت(انڈیا) کے بانی و سربراہ مولانا نظام مصباحی "صدرالافاضل ایوارڈ" سے سرفراز
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز