تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا سرکار حسینی کا عرس مقدس

📅 13-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>خانقاہوں سے وابستگی دین و ایمان کے تحفظ کی ضمانت۔ علامہ ضیاء المجتبی کامل</p>
<p>موتی ہاری (انیس الرحمن چشتی)</p>
<p>خانقاہ جنابیہ و دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف میں محبوب المشائخ حضرت جناب علی شاہ قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 70/واں و برہان العارفین حضرت مولانا محمد عمر علی قادری تیغی علیہ الرحمہ کا 22/واں عرس مقدس روایتی شان و شوکت کے ساتھ منایا گیا۔ پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبی کامل سجادہ نشیں خانقاہ جنابیہ حسینی شریف کی سرپرستی میں عرس کی تمام تقریبات ادا کی گئی۔
واضح رہے کہ دارالعلوم علیمیہ ضیاء العلوم حسینی شریف کے فارغ التحصیل درجنوں طلباء کے سروں پر علماء و مشائخ کے ہاتھوں دستار فضیلت باندھی گئی اور کئی معتبر شخصیات کو خلافت و اجازت سے نوازا گیا۔
اس موقع سے منعقدہ سرکار حسینی کانفرنس و جشن دستار فضیلت سے خطاب کرتے ہوئے غازی ملت حضرت مولانا غلام رسول بلیاوی سابق راجیہ سبھا ممبر نے کہا کہ اولیاء اللہ نے رحمت دوعالم کی تحریک انسانیت کو لیکر آگے بڑھے اور لاکھوں گمراہ افراد کو راہ راست پر گامزن کردیا۔ محبوب المشائخ حضرت الحاج الشاہ جناب علی قادری تیغی آبادانی علیہ الرحمہ کے آستانے سے ایک زمانہ فیضیاب ہورہا ہے۔ لوگ اپنی علمی و روحانی تشنگی بجھا رہے ہیں۔ موجودہ دور میں ہم ادارہ شرعیہ کی تحریک کو آگے بڑھانا نہایت ضروری ہے۔ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور اعظم گڑھ کے سربراہ اعلیٰ حضرت علامہ عبد الحفیظ مصباحی نے کہا کہ علم کی دولت نہایت قیمتی دولت ہے۔ تعلیم کے بغیر ہم کسی بھی موڑ پر کامیاب نہیں ہو سکتے ہیں۔ ہمارے مدارس اسلامیہ اس سمت میں بہت خوب کارکردگی کا مظاہرہ پیش کررہی ہیں۔ ہماری خانقاہیں ہمارے ایمان و عقائد و نظریات کی تحفظ و بقا کی آماجگاہیں ہیں۔
خانقاہ جنابیہ کے سجادہ نشیں پیر طریقت حضرت علامہ الحاج ضیاء المجتبی کامل نے کہا کہ علم و عمل کی درستگی، فکر و فن کی خوبصورتی کے لیے ہمارے اسلاف نے جو تحریک شروع کی ہم اسی جنابی تحریک کو لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔ مفتی بدر عالم مصباحی پرنسپل الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حسینی شریف میں قائم خانقاہ و دارالعلوم روحانی و علمی تشنگی بجھانے میں مصروف ہیں۔ ہمارے اکابرین نہایت سادگی سنجیدگی متانت کے ساتھ اپنی زندگی گزارتے تھے۔ ان کا اخلاق و کردار اسوۂ حسنہ کے مطابق تھا۔ اس لیے ہم موڑ پر کامیاب ہوئے۔مولانا آصف اقبال جھار کھنڈ نے کہا کہ اولیائے عظام کے دامن کرم سے وابستہ ہوکر اپنی زندگی گزارنے کی کوشش کریں۔ ملک میں نفرت کا زہر ایسا گھولا کہ ایک انسان دوسرے انسان کا جانی دشمن بنا ہوا ہے جو نہایت افسوس ناک ہے۔
اس موقع سے مولانا نعیم الدین مصباحی نائب سربراہ اعلیٰ الجامعۃ الاشرفیہ مبارک پور، مفتی محمد شمیم قادری سیوان، مولانا غلام مصطفیٰ جامی، مولانا راشد ضیاء مصباحی، مولانا عظیم الدین ثقافی، مفتی محمد ابرار احمد علیمی، قاری احمد رضا، حافظ حسنین رضا، مفتی اذان الحق مرکزی، مفتی مستقیم رضا مصطفائی، مولانا صدر الحسن نوری، مولانا حسنین رضا، مولانا صدام حسین مصباحی، مفتی عبد الوہاب مصباحی، مولانا لطیف الرحمن مصباحی، مفتی ولی اللہ قادری، مفتی محمد رضا امجدی، مولانا محبوب عالم، مولانا علی رضا، مفتی نور محمد حیدری، مولانا ناز محمد قادری، مولانا محبوب شبنم مہسوی، مولانا رستم اقبال نظامی، مولانا کمال خان، محب الحق خان، جمال احمد خان قادری، وصیل احمد خان، محمد کوثر علی، مکھیا فیضان مصطفیٰ تیغی، قاری سراج الدین سراجی، حافظ عبید رضا، محمد نصرالدین سمیت ہزاروں افراد موجود تھے۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

⭐ Star Reporter ★★★★★
ا

انیس الرحمٰن چشتی

📍 Barabanki

📰 181 پوسٹ👁 55 قارئین📊 0.3 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز