تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

عمرہ کرکے واپس لوٹے نورالعلماء حضرت علامہ سید نوراللہ شاہ بخاری کا جگہ جگہ لوگوں نے کیا شان داراستقبال

📅 05-11-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

(باڑمیر، راجستھان/پریس ریلیز)

خانۂ کعبہ کی زیارت و طواف ، روضۂ رسول پر حاضر ہو کر دست بستہ صلوٰۃ و سلام پیش کرنے کی سعادت ، حَرَمَیْنِ طَیِّبَیْن زادھمااللہ شرفاً وتعظیما کے دیگر مقدس و بابرکت مقامات کے پُرکیف نظاروں کی زیارت سے اپنی روح و جان کو سیراب کرنا ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے،مگر اس خواہش کی تکمیل بلند نصیبہ والے حضرات کو ہی حاصل ہوتی ہے۔

چناں چہ ابھی چندایام قبل مغربی راجستھان کی عظیم وممتاز اور علاقۂ تھار کی مرکزی دینی درس گاہ "دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف باڑمیر" کے مہتمم وشیخ الحدیث پیرطریقت نورالعلماء حضرت علامہ الحاج سید نوراللہ شاہ بخاری مدظلہ العالی انتہائی سادگی کے ساتھ زیارت حرمین طیبین کے لیے تشریف لے گیےتھے۔

اور کل بتاریخ 04 نومبر 2024 عیسوی بروز دوشنبہ جدہ سے احمدآباد ہوتے ہوئے براہ گجرات واپس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف پہنچے۔
راستے میں گجرات و راجستھان کے مختلف مقامات (مہسانہ، چھاپی، پالن پور، سانچور،بھونیا، دھناؤ،ایٹادہ، میٹھےکاتلا، دیدوسر،باؤڑی وغیرہ) پر آپ کے مریدین ومتوسلین اور معتقدین نے پرزور وشاندار استقبال کیا-
سہلاؤشریف پہنچنے پر دارالعلوم میں دارالعلوم کے جملہ اساتذۂ کرام و طلبہ اور فارغین انوارمصطفیٰ (انواری برادران) وعلاقے کے معززین اور خانوادۂ بخاریہ کے سبھی سادات کرام نے بھی آپ اور آپ کے ساتھ دارالعلوم تشریف لائے سبھی معتمرین کا والہانہ استقبال کیا-
اور ایک استقبالیہ مجلس بھی رکھی گئی جس میں تلاوت کلام ربانی کےبعد حضرت مولاناجمال الدین صاحب قادری انواری ومولانامحمد حسین صاحب قادری انواری نیز معروف ثناخوان رسول حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری اور دارالعلوم کے کچھ ہونہار طلبہ نے استقبالیہ نظم پڑھنے کےساتھ بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا - بعدہ سبھی معتمرین کی گل پوشی کی گئی اور آخر میں حضرت پیر صاحب قبلہ نے مختصر خطاب کرتے ہوئے اس مجلس میں شریک سبھی حضرات کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ اپنی دعاؤں سے نوازا -

آپ کےساتھ اس مقدس سفر میں دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے صدر المدرسین حضرت مولانا دلاورحسین صاحب قادری، محب گرامی حضرت مولانا باقر حسین صاحب قادری انواری، مینیجر شیر محمدخان سرپنچ میٹھے کاتلا،سرپنچ حاجی محمدانور خان سینہار،حاجی محمداحسان خان ہرپالیہ، جناب سکھر دین درس سیڑوا سمیت اور بھی بہت سے خوش نصیب حضرات تھے۔

اللّٰہ تعالیٰ ان سبھی حضرات کے اس عمرہ کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے،اور ہم سبھی لوگوں کو زیارت حرمین طیبین کی سعادت سے مشرف فرمائے۔ آمین بجاہ سیدالمرسلین ﷺ

رپورٹ: محمد شمیم احمد نوری مصباحی
خادم:دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤ شریف، باڑمیر(راجستھان)

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 840 قارئین📊 0.4 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز