تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

قبر سے نکلنے لگا دھواں، لوگوں میں پھیلی دہشت

📅 30-10-2023 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سنت کبیر نگر

<p>سنت کبیر نگر: 30 اکتوبر(ہماری آواز)
ضلع سنت کبیر نگر کے سانتھا بلاک کے گاؤں پنچایت لوہر سن بازار کے گور ہوا عید گاہ قبرستان میں آج اس وقت حیرت انگیز واقعہ رونما ہوا جب لوگوں نے دیکھا کہ مذکورہ قبرستان کی ایک قبر سے دھواں نکل رہا ہے۔ یہ خبر جنگل میں آگ کی طرح پورے علاقہ میں پھیل گئی۔ پھر کیا تھا سانڈا سانتھا، دھو بہا، کوئلی بھار رموا پور سمیت آس پاس کے درجنوں مواضعات سمیت دور دراز کے لوگ قبر کے اندر سے نکلنے والے دھوئیں کو دیکھنے کیلئے قبرستان میں جمع ہو گئے۔ دھوئیں کو دیکھ کر لوگوں میں خوف و دہشت پھیل گئی اور لوگ اللہ کی کبریائی اور رسول پاک کی رسالت کا اقرار کرتے ہوئے ذکر و اذکار میں مشغول ہو گئے ۔ دوسری جانب قصبہ کی ایک مسجد سے گاؤں کے علماء حفاظ کو قبرستان پہنچنے کی اپیل کی گئی اور لوگوں نے علماء کے ساتھ قرآن پاک کی تلاوت کی اور ایصال ثواب کیا۔</p>
<p>گاؤں کے مولانا شاہ عالم سبحانی، بابا ذاکر علی اور مولانا ضیاءالدین وغیرہ نے کہا کہ عذاب قبر کا عقیدہ اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ایک ہے اور قبر کا اندرونی معاملہ انتہائی تشویشناک ہے کوئی نہیں جانتا کہ میرے ساتھ قبر کے اندر کیا معاملہ ہو گا رحمت عالمﷺ کا فرمان ہے کہ قبر کا منظر سب مناظر سے زیادہ ہولناک اللہ تعالیٰ بھی نشان عبرت کے لیے عذاب قبر کے احوال کو دنیا والوں کے سامنے ظاہر کرتا ہے ایسے میں گاؤں کے قبرستان میں واقع ایک آٹھ ماہ قبل کی قبر سے دھواں نکلنا اللہ کے قہر اور عذاب کی نشانی ہے علماء نے کہا کہ قبر سے دھواں اٹھنے کا واقعہ سامان عبرت ہے۔</p>
<p>بہر حال قبر سے دھواں اٹھنے کے واقعہ سے لوگ جہاں حیرت زدہ ہیں تو وہیں دنیا میں ہور ہے گناہ اور ظلم کا اسے پیش خیمہ قرار دے رہے ہیں نمائندہ کو گاؤں والوں نے بتایا کہ علی الصباح گاؤں کے کچھ لوگ قبرستان میں گئے کہ اس درمیان ایک قبر پر لوگوں کی نگاہ پڑی جس میں سے دھواں نکل رہا تھا جسے دیکھ کر لوگوں کے اندر دہشت پھیل گئی۔ باہر آ کر جب اس کی اطلاع گاؤں والوں کو دی جب لوگ قبرستان پہنچے تو دھوئیں کو دیکھ کر ڈر گئے اور اللہ کی کبریائی بیان کرنے لگے۔</p>
<p>جب اس کی اطلاع قرب وجوار کے لوگوں کو ہوئی تو وہ اپنے گھروں سے نکل پڑے ہر جانب عوام کے سر ہی سر نظر آنے لگے۔ اور لوگ اپنے رب کو راضی کرنے کے لیے قبرستان کے اندر قرآن پاک کی آیتوں کی تلاوت کرنے لگے۔ جس قبر سے دھواں اٹھ رہا تھا وہاں کھڑے ہو کر فاتحہ خوانی کر کے مردے کو عذاب قبر سے نجات دینے کی دعا کرنے لگے۔ اس موقع پر فرزندان توحید ورسالت کی زبان پر بس ایک صدا تھی کہ اب لوگ فرمان خداوندی کو بھولے جارہے ہیں رسول کی لائی شریعت پر عمل کرنے سے گریز کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اللہ تعالی قبر میں ہو رہے عذاب کو بندے کی عبرت کیلئے ظاہر فرما رہا ہے۔ گناہوں سے توبہ کریں جھوٹ غیبت چغلی سمیت تمام گناہوں سے دور رہیں تا کہ عذاب قبر سے محفوظ رہ سکیں۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 980 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

مہندوپار میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، رسمِ دستارِ افتاء و تحقیق اور تقریبِ شادی خانہ آبادی روحانی و علمی شان و شوکت کے ساتھ اختتام پذیر

انڈین جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر ایم ایل اے نے صحافیوں کو سولر لائٹس کا تحفہ دیا

عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا حضرت صوفی نظام الدین کا عرس مبارک

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز