تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،مفتی قمر الزماں مصباحی مظفرپوری

📅 26-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>مظفرپور(پریس ریلیز) الحاج ماسٹر عبدالجبارصاحب رضوی سابق مکھیا کےدولت کدے پرسعد پورہ مظفرپور میں شادی خانہ آبادی کے موقع سے میلاد شریف کی کی تقریب منعقد ہوئی۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ،پیرطریقت،رہبر شریعت،قمراہلسنت،آبروئے فکروقلم حضرت مفتی محمدقمرالزماں رضوی مصباحی بانی ادارہ لوح وقلم سعدپورہ مظفرپوراورصدارت مصلح قوم وملت حضرت مولانا سلیم الزماں رضوی کمہراروی نے فرمائی۔تلاوت قرآن پاک سے محفل کا آغاز ہوااس کے بعد فہیم الزماں اکمل اورمولانا شمس نظامی نے بارگاہ رسالت میں نعتوں کا گلدستہ پیش کیا۔ بعدہ مولانا غلام جیلانی جامعی،مفتی ندیم الزماں مصباحی اور مولانا سلیم الزماں نوری کے پرمغز،نکات آفریں اور دلوں میں گھر کرنے والے نہایت دلپذیر خطابات ہوئے اخیر میں خلیفہ حضور تاج الشریعہ،آبروئے فکروقلم،لسان العصر قمر اہل سنّت حضرت مفتی محمد قمرالزماں مصباحی مدظلہ الاقدس ڈایریکٹر ادارہ لوح وقلم مظفرپور نے نکاح کے عنوان پر نہایت معلوماتی،بصیرت افروز اور چشم کشا تقریر فرمائی انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ وہی نکاح بابرکت ہے جو سنت وشریعت کے دائرے میں ہو،بےجااسراف،فضول خرچی اور لغویات و خرافات کی مذہب اسلام میں کوئی جگہ نہیں ہے اسلام نہایت صاف ستھرا دین ہے اور اور اس نے اپنے ماننے والوں کو پاکیزگی،طہارت،سیرت رسول پر عمل اور قرآن وحدیث کے احکامات پر چلنے کا حکم دیاہے اور جب ہماری تقریبات میں تقدس اور لطافت دینی ہوگی تو ایک اچھے معاشرے کی تشکیل عمل میں آئے گی،ہرطرف شریعت کی بہار دیکھنے کو ملے گی اور ہر گلی کوچے سے کردار مصطفیٰ کےاجالے برسیں گے۔ شہر کے معززین میں ماسٹر امجد رضا صاحب، ماسٹر نور عالم،ماسٹر فیروز،جناب آزاد،انجینیر نوشاد،ڈایریکٹرارشاد، ماسٹر شہاب الدین،پروفیسرنظام الدین،الحاج عتیق الرحمن،محمدنسیم صاحب،محمدجمیل اختر،ڈاکٹرمحمدشرف الدین،ماسٹر بدرالزماں،ماسٹرعبدالقادر،ماسٹرغلام مصطفی،محمدشاہدگوری،محمدسبحان رضا،محمدجمال مصطفی چشتی،محمد معین اشرف،محمددانش،محمدنظمی،محمد سلمان رضا غوثی،محمدساجد،محمدشاہد،محمدحسان رضا قادری،مصطفی رضا نعمانی،محمدعمران رضا یزدانی،محمدمبشر،افضل،تابش،نازش،محمدانس رضا عرف اذہان اورمحمدفرحان صاحبان نے کافی تعداد میں شرکت کی۔
صلوٰۃ وسلام اور قمر اہل سنّت کی دعا پر مجلس اختتام پذیر ہوئی ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3642 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز