تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ ترقیوں کی راہ پر گامزن: مولانا محمد عارف رضا نعمانی مصباحی

📅 26-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
اعظم گڑھ

<p>اعظم گڑھ(پریس ریلیز)</p>
<p>الحمدللہ دعوت وتبلیغ کی عالمی غیرسیاسی تنظیم "دعوت اسلامی" فی الحال 200 سے زائد ملکوں میں کم و بیش 92‎ شعبہ جات میں تبلیغِ اسلام کا فریضہ سر انجام دے رہی ہے، اس تنظیم نے جہاں پوری دنیا میں دعوت وتبلیغ اور اعلیٰ ووسیع پیمانہ پر رفاہی خدمات انجام دی وہیں تعلیم وتعلم کے حوالے سے بھی اس تنظیم کی خدمات وسیع سے وسیع تر ہے چنانچہ چند برسوں میں اس کے تعلیمی ادارے (جامعات المدینہ، مدارس المدینہ،اسکولزاورآن لائن اکیڈمیز) ہزاروں کی تعداد کو پہنچ گیے جو اپنی اپنی جگہ دین وسنیت کی ترویج واشاعت کے ساتھ دینی وعصری تعلیم کے فروغ میں نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں چنانچہ اس ضمن میں جہاں درس نظامی کی تعلیم وتعلم کے لیے جامعات المدینہ قائم کیے گیے وہیں ملک و بیرون ملک حفظ و ناظرہ کے ہزاروں مدارس بنام "مدرسۃ المدینہ" (بوائز و گرلز، شارٹ ٹائم، رہائشی) قائم ہیں۔ دعوتِ اسلامی کے مدرسۃ المدینہ سے اب تک مجموعی طور پر لاکھوں بچے اور بچیاں قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پا چکے ہیں جبکہ ناظرہ مکمل کرنے والوں کی تعداد بھی لاکھوں میں ہے۔ملک و بیرونِ ملک مدرسۃ المدینہ (بوائز و گرلز) کی تعداد ہزاروں میں ہے اور ان میں لاکھوں بچے اور بچیوں کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دی جا رہی ہے۔
مدرسۃ المدینہ میں بالخصوص اسکول میں پڑھنے والے بچوں کو قرآنِ کریم کی تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے مدرسۃ المدینہ (شارٹ ٹائم) میں کم وقت (ڈیڑھ، 2 گھنٹے) کے لیے صبح یا شام کے اوقات میں ناظرہ قرآنِ کریم کی مفت تعلیم دی جاتی ہے۔ "رہائشی مدارس المدینہ" میں قیام پذیر طلباء کو حفظ و ناظرہ کی مفت تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ، ان کے قیام و طعام کا بھی انتظام کیا جاتا ہے۔ چنانچہ دعوت اسلامی کے رہائشی مدارس المدینہ میں سے ایک اہم مدرسہ "مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر اعظم گڑھ" بھی ہے -
یہ مدرسہ اعظم گڑھ شہر کے قلب میں محلہ غلامی پورہ میں ٹیڑھیا مسجد سے کچھ دور شمال مشرقی جانب واقع ہے ،فی الحال تقریباً ڈیڑھ سو حفظ کے طلبہ رہائش پزیر ہیں ،اس مدرسہ کا تعلیمی معیار انتہائی بلند ہے، اس کے معیار کی بلندی میں جہاں اعظم گڑھ کے نگراں کوثر عطاری صاحب اور اس مدرسہ کے ناظم مکارم الاخلاق حضرت مولانا اقبال حسین صاحب مصباحی کی خصوصی توجہ کار فرما ہے و ہیں مدرسہ کے اساتذہ کی محنت اور جدوجہد کا بھی بڑا دخل ہے، مدرسہ کا نظم و نسق تعلیم وتعلم سے دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کو بجا طور پر متاثر کرسکتا ہے-ابھی حال ہی میں اس مدرسہ کے تین ہونہار طلبہ نے مکمل قرآن مقدس کو ایک نشست مین سنانے کا شرف حاصل کیا اس موقع پر معروف عالم دین و قلمکار خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ کے ترجمان کے طور پر شائع ہونے والے رسالہ سہ ماہی "پیام برکات" علی گڑھ کے ایڈیٹر حضرت مولانا محمد عارف رضا صاحب نعمانی مصباحی نے اپنے تاثرات کچھ یوں پیش کیا"دعوت اسلامی ہند مدارس اور جامعات کے حوالے سے بہت عمدہ طریقے سے سرگرم عمل ہے اور دین کی خدمت کر رہی ہے، اس کے جامعات سے کامیابی کے ساتھ علماء فارغ ہو رہے ہیں اور دین کی خدمات انجام دے رہے ہیں، درس نظامی کے ساتھ ساتھ حفظ و قراءت کی تعلیم میں بھی دعوت اسلامی کے مدرسۃ المدینہ اور جامعات پیچھے نہیں ہیں اور عمدہ کارکردگی پیش کر رہے ہیں،
اعظم گڑھ میں چل رہے مدرسۃ المدینہ فیضان صدیق اکبر بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، اساتذہ اور طلبہ محنت کر رہے ہیں جس کے نتائج دیکھنے کو مل رہے ہیں،
حالیہ دنوں میں تین طالب علموں نے ایک بیٹھک میں قرآن پاک سنا کر تکمیل حفظ قرآن کی سعادت حاصل کی اور امتیازی پوزیشن حاصل کی، اس کامیابی پر ہم ادارے کے اساتذہ اور ذمہ داران کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کہ اللہ عزوجل یوں ہی اس جامعہ کو اور دیگر تمام جامعات کو روز افزوں ترقی عطا فرمائے، دین کا خوب کام ہو، آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ تعالیٰ علیہ وآلہٖ وسلم"</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1116 قارئین📊 0.6 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو

ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز