تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

سرکار غوث اعظم مادر زاد ولی کامل تھے۔مفتی آل مصطفی مرکزی مظفرپوری

📅 21-10-2024 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بہار

<p>مظفرپور(پریس ریلیز)سرزمین محمدپورمبارک،پوسٹ پرشوتم پور،ضلع مظفرپوربہار میں الحاج محمد نور عالم رضوی کے دولت کدہ پر جشن غوث اعظم رضی اللہ عنہ کااہتمام کیا کیا۔جس کی سرپرستی خلیفہ حضور تاج الشریعہ،شیخ طریقت،رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی محمدقمرالزماں مصباحی بانی ادارہ لوح وقلم سعدپورہ مظفرپور۔صدارت تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی رضوی مرکزی مظفرپوری نے فرمائی۔تلاوت قرآن سے بزمِ نور کا آغاز ہوااس کے بعد حمدو نعت کا دور شروع ہوا۔حضرت مولانا نعیم الدین صاحب نے اپنے خطاب میں کہاکہ آپ کی پوری زندگی سنت وشریعت سے عبارت تھی۔ہرلمحہ پاس شرع رکھتے۔فرض،واجب اورسنت توبڑی بات ہے مستحبات پر بھی سختی سے عمل فرماتے تھے۔تلمیذ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی آل مصطفی مرکزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آپ مادر زاد ولی تھےاٹھتے بیٹھتے آپ سے کرامتوں کا صدور ہوتاتھا۔حضرت مولانا سلیم الزماں نوری نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کریم نے آپ کو عرفان کی وہ بلندی بخشی تھی کہ بغداد میں رہ کر پوری دنیا کامشاہدہ فرماتے تھے۔حضرت مولانا مفتی ندیم الزماں اجمل مصباحی نے اپنے خطاب میں کہا کہ غوثِ اعظم کی شان بہت بلند ہےانہوں نے رضائے مصطفے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کردیا اس کا صلہ یہ ملا کہ تاجدارِ ولایت کا درجہ ملا۔حضرت مولانا مفتی عبدالقادرناز قادری نے اپنے خطاب میں کہاکہ غوث پاک سے اصل محبت یہ ہے کہ ان کے نقش قدم پر چلیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر گامزن رہیں۔خلیفہ حضور تاج الشریعہ شیخ طریقت رہبر شریعت حضرت مولانا مفتی قمرالزماں مصباحی نے اپنے خطاب میں کہاکہ ریاضت ومجاہدہ،زہدوتقوی،علم وفضل،عرفان وسلوک،فقہ وافتا،تذکیروخطابت اور ارشاد وہدایت کے بلند منصب پرفائز تھے آپ کےروحانی اقدار اعلیٰ مرتبت کا یہ حال ابتلاء وآزمایش کی راہوں سے گزارنے کے بعد اللہ تعالٰی نے آپ کے سرپرتاجدار ولایتِ کاتاج زریں رکھااور پوری دنیا کی ولایت کی سربراہی آپ کو سونپی۔
شہنشاہ ترنم حضرت قیصرمظفرپوری،شاہکار ترنم حضرت مولانا شمش نظامی مظفرپور،شہنشاہ نغمات حضرت قاری اعجاز صاحب امرک،مداح خیرالانام حضرت عرفان رضا بیدم مظفرپوری نے اپنے نعتیہ کلام سے سامعین کومحظوظ ولطف اندوز کیا۔نقابت کے فرائض نقیب سدا بہار حضرت مولانا ضیاء المصطفی مدنی مظفرپوری،حافظ شمشاد عالم مظفرپورنے بڑے اچھے اندازمیں انجام دیئے۔اس پروگرام میں گاؤں اور شہر کے معززین میں محمد عثمان،محمدنورالہدی،محمدنورعالم،ماسٹر امجد رضا،محمدنوشاد،محمدمنا،ماسٹرمحمدبدرالزماں،محمدحسن امام،محمد احمدرضا،سبحان رضا نورانی،غلام مصطفی،محمدجمال مصطفی چشتی،محمدساجدرضا،محمدشاہد،محمدفیصل،محمد یزدانی،محمدفرحان،راجا بابو اور انس رضا عرف اذہان شریک تھے۔اس پروگرام کو اسلامک انٹرنیشنل ویب سائٹ اہلسنت نیٹورک(محمدشہباز عالم رضوی)کے ذریعہ لائیو(LIVE) نشر کیا گیا۔صلوۃ وسلام اور خلیفہ حضور تاج الشریعہ حضرت مولانا مفتی قمرالزماں مصباحی کی دعاپرمحفل اختتام پذیرہوئی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3668 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم 

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے 

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز