تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسہ فیضان فضل علی شاہ جیلانی فاسٹکاریہ میں جلسہ غوث الوریٰ بڑے پیمانے پر منایا گیا

📅 20-10-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

<p>مدرسہ فیضان فضل علی شاہ جیلانی فاسٹکاریہ کے وسیع وعریض میدان میں ایک عظیم الشان جلسہ بنام جلسہ غوث اعظم دستگیر 19 اکتوبر 2024 کو منعقد ہوا۔
جلسہ کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے کیا گیا۔ بعدہ مدرسہ فیضان فضل علی شاہ جیلانی فاسٹکاریہ و دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف کے طلبہ و طالبات نے نعت و منقبت، تقریر اور دینی ومذہبی اور تاریخی معلومات پر مشتمل مکالمہ پیش کیا۔ بعدہ شہنشاہ ترنم بلبل باغ مدینہ حضرت حافظ عبدالمجید صاحب انواری نے بہترین نعتیہ کلام پیش کیا۔ پھر خطیب شعلہ بار حضرت مولانا ریاض احمد صاحب انواری فاضل دارالعلوم انوار مصطفیٰ سہلاؤ شریف نے اصلاح معاشرہ اور والدین کی محبت کے عنوان پر شاندار خطاب کیا اور آخر میں خطیب اہلسنت حضرت علامہ و محمد حسین صاحب قادری انواری مدرس دارالعلوم انوار مصطفی سہلاؤ شریف نے شان غوث اعظم اور نماز سے محبت کے عنوان پر جامع خطاب کیا۔ آخر میں صلوٰة و سلام کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔
پھر علاقہ تھار کے مشہور مولودی حضرات نے انتہائی والہانہ انداز میں اپنی مادری سندھی زبان میں مولود شریف پیش کیا۔
نظامت کے فرائض حضرت مولانا شمار علی قادری انواری و مولانا خالد رضا صاحب انواری نے مشترکہ طور پرانجام دیا۔
اہم شرکاء میں ، حضرت سید میر محمد شاہ قادری ارٹی ، حضرت مولاناالحاج سخی محمد قادری چیف خلیفہ جیلانی جماعت،خلیفہ محمد علی، خلیفہ دریا خان ، خلیفہ علی محمد قادری فاسٹکاریہ ، مولانا جان محمد انواری ، مولانا عبدالرؤف انواری، مولانا وکیل احمد قادری انواری ، مولانا محمد حسن رضا انواری ، مولانا روشن الدین انواری ، قاضی گل محمد صاحب اور تمام علماء کرام و خلفائے جیلانی جماعت موجود رہے۔</p>
<p>رپورٹ:- (مولانا) جمال الدین انواری
خادم:مدرسہ فیضان فضل علی شاہ جیلانی فاسٹکاریہ ،تحصیل: دھناؤ،ضلع:باڑمیر(راجستھان)</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 1002 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز