تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ میں جلسہ غوث الوری عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

📅 18-10-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
راجستھان

<p>خصوصی خطاب مفتی اعظم راجستھان حضرت مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی نے کی۔</p>
<p>حسب روایت سابقہ 13 ربیع الثانی 1446 ھ/17 اکتوبر 2024 عیسوی بروز جمعرات (جمعہ کی شب) مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ کے وسیع وعریض گراؤنڈ میں ایک عظیم الشان اجلاس بنام "جلسہ غوث الوری" انتہائی عقیدت و محبت اور تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا -
جلسہ کی شروعات تلاوت کلام ربانی سے کی گئی -
اولا مدرسہ فیض قادریہ ہرپالیہ دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف کے ہونہار طلبہ نے اپنا دینی و مذہبی پروگرام (نعت ومنقبت، تقریر و مکالمہ کی شکل میں) پیش کیا-
بچوں کے اس پروگرام کو لوگوں نے خوب پسند کیا اور دادودہش وانعام و اکرام کے ذریعہ ان کی خوب خوب حوصلہ افزائی کی-
مداح رسول حضرت مولانا علی شیر صاحب اکبری، ثنا خوان رسول حضرت مولانا قاری محمد جاوید صاحب سکندری انواری مدرس دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف و واصف شاہ ہدی حضرت قاری محمدعطاؤالرحمن صاحب قادری انواری نے خصوصی نعت ومنقبت خوانی کا شرف حاصل کیا-
بعدہ شہزادہ مفتی تھر حضرت مولانا عبدالمصطفی صاحب نعیمی سہروردی نے سیرتِ غوث اعظم پر عمدہ خطاب کیا-
خصوصی خطاب شیرراجستھان حضرت علامہ الحاج مفتی شیر محمد خان صاحب رضوی(مفتی اعظم راجستھان) شیخ الحدیث دارالعلوم اسحاقیہ جودھپور نے کیا-
آپ نے اپنے خطاب کےدوران جہاں بزرگوں کے اعراس منانے کےساتھ ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی تاکید کی وہیں آپسی محبت، بھائی چارہ اور ایکتا کا پیغام دیا-
آخر میں صلوٰة وسلام ودعا پر یہ جلسہ اختتام پزیر ہوا-
نظامت کے فرائض حضرت مولانا الحاج محمدقاسم صاحب دلکش اشرفی و حضرت مولانا محمد ریاض الدین صاحب سکندری انواری نے بحسن وخوبی سرانجام دیا-
اس جلسہ میں خصوصیت کے ساتھ یہ حضرات شریک ہوئے-
حضرت پیر سید ابراہیم شاہ بخاری، حضرت سید داون شاہ بخاری سہلاؤشریف،حاجی سخی محمد قادری چیف خلیفہ جیلانی جماعت، خلیفہ محمدعلی، مولاناجمال الدین قادری انواری،مولاناعبدالسبحان مصباحی وجملہ اسٹاف دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف، حاجی قائم خان درس سیڑوا، سچو خان سرپنچ، خلیفہ حاجی صاحبنہ خان ہرپالیہ ، خلیفہ ماسٹر محمد حسن صاحب ہرپالیہ ، مولانا محمد شمار صاحب قادری انواری،مولانا عبیداللہ صاحب قادری میٹھے کا تلا، مولانا محمد دائم صاحب انواری، مولانا محمد حسن انواری، مولانا برہان الدین صاحب قادری انواری۔</p>
<p>رپورٹ:(مولانا)عبدالرسول قادری انواری ہرپالیہ</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3743 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

دارالعلوم انوارمصطفیٰ سہلاؤشریف میں 79واں جشن یوم آزادی تزک و احتشام کےساتھ منایاگیا

جامع مسجد سمیرپور کے خطیب و امام حضرت مولانا الحاج عبدالغفور جیسلمیری کے اعزاز میں الوداعیہ تقریب، خدمات کا شاندار اعتراف، دعاؤں اور عقیدتوں کے ساتھ رخصتی

بابری مسجد کا سانحہ: سبق، پیغام اور مستقبل کا لائحہ عمل: مولانا شمیم احمد نوری

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز