حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا
<p>بھوکے رہ کر دوسروں کو کھلانا اولیائے کرام کی تعلیمات ہے: حافظ محمد توصیف عالم بہاری </p>
<p>نالندہ، بہار شریف (پریس ریلیز)</p>
<p>شہر بہار شریف کا مشہور و معروف محلہ گڑھ پر مشہور صوفی بزرگ حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کا عرس عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا 15 اکتوبر بروز منگل بعد نمازِ مغرب استانہ عالیہ کے صدر دروازے کی چھت پر ایک عظیم الشان جلسہ میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا تلاوتِ قرآنِ مجید سے محفل کا آغاز ہوا بچوں نے نعتیہ کلام کے اشعار پڑھے اس کے بعد حضرت حافظ و قاری محمد توصیف عالم بہاری مہتمم مدرسہ فردوسیہ بڑی درگاہ نے اولیائے کرام کی تعلیمات پر روشنی ڈالی انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام اسلام کے پیغام کو عام کرنے کے لئے ایک جگہ سے دوسری جگہ تشریف لے گئے انہوں نے آقا کریم ﷺ کی سنت کو عام کیا اور جس جگہ گئے وہیں کہ ہوکر رہ گئے انہوں نے کہا کہ آج اولیائے کرام کی تعلیمات سے امت مسلمہ کوسوں دور ہوچکی ہے بزرگانِ دین کے نام پر نذرو نیاز ہو مگر ان بزرگوں کی تعلیمات کیا ہے اس کے بارے جاننے کی کوشش بھی نہیں کرتے بزرگانِ دین مخلوق خدا کی خدمت کی اور ایسی خدمت کی کہ خود بھوکے رہ کر دوسروں کو کھلایا وہ جانتے تھے کہ کھانے میں مزہ نہیں بلکہ کھلانے میں مزہ ہے وہ جانتے تھے کہ کھانے سے غلاظت بنتی ہیں اور کھلاؤ تو جنت کا مژدہ ملتا ہے۔ بعد نمازِ عشاء حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کے استانہ مبارک پر چادر پوشی و گل اندازی کی رسم ادا کی گئی اور عالم اسلام و قوم و ملت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں اس موقع پر خانقاہ عالیہ کے متولی و خادم سجاد شاہ نے بتایا کہ سجادہ نشیں جناب محمد شہنواز علی غوث جو پاؤں فریکچر کی وجہ کر زیر علاج ہیں آپ حضرات دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے سجاد صاحب نے کہا کہ خانقاہ کی عمارت مخدوش کی وجہ کر صدر دروازے کی چھت پر پروگرام منعقد ہوا اور حضرت سیدنا قادر قمیص رحمتہ اللہ علیہ کے استانہ عالیہ پر سینکڑوں زائرین اولیا حاضری دے کر روحانی فیوض وبرکات سے مالامال ہوئے ۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

علماء و مشائخ نے رکھا جوہر گرلس اکیڈمی کا سنگ بنیاد

بابری مسجد کی شہادت مسلمان کبھی فراموش نہیں کرسکتا: مولانا توصیف عالم

بہار شریف: محمد علی رضا خان جے ڈی یو اقلیتی سیل کے نگر صدر بنائے گئے
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل
👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 7 ویوز