تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

نوری مشن کا مالیگاؤں SP اور DYSP سے گستاخ نرسنگھانند پر قانونی کارروائی کا مطالبہ

📅 04-10-2024 👁 3 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
سماجی گلیاروں سے

<p>تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کی توہین و بے ادبی ناقابل برداشت</p>
<p>مالیگاؤں: تاجدارِ ختم نبوت ﷺ سے ہمارا رشتہ روح کا ہے۔ ان کی شانِ اقدس میں توہین و بے ادبی کا ارتکاب کر کے گستاخ نرسنگھانند نے جذبات کو مجروح اور دلوں کو زخمی کیا ہے۔ تاجدارِ ختم نبوت ﷺ کا احسان ساری انسانیت پر ہے۔ گستاخ نرسنگھانند انسانیت کا بھی دُشمن ہے۔ اس کی نفرت انگیز گفتگو سخت مذموم ہے اور ملکی قوانین کی خلاف ورزی بھی۔ ملک کے کروڑوں لوگ بے چین ہیں، غم و غصے میں ہیں اور قانونی کارروائی کے منتظر۔ پولیس ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے کہ ایسے امن و انسانیت کے دُشمن کو گرفتار کرے اور ہمارے مطالبات حکامِ بالا تک پہنچائے۔ اس طرح کا مطالباتی اظہاریہ 4؍اکتوبر 2024ء جمعہ کی شام غلام مصطفیٰ رضوی نے نوری مشن وفد کے ساتھ ڈی وائے ایس پی سندھو سے کیا۔ موصوف نے تیقن دیا کہ اس ضمن میں ضلعی سطح پر ہم افسران سے گفتگو کریں گے اور ہم اس پر قانونی اقدام کے لیے سنجیدہ ہیں، اس طرح کی حرکتیں ناقابلِ قبول ہیں۔ یہاں نوری مشن وفد نے شہر ایس پی انکیت بھارتی اور ڈی وائے ایس پی سندھو کے نام ایک مطالباتی عریضہ سونپا۔ جس میں ناموسِ رسالت ﷺ کے گستاخ نرسنگھانند کی گرفتاری کا مطالبہ درج ہے۔ نیز یہ بھی درج ہے کہ ماضی میں بھی اس شخص نے رسول اللہ ﷺ کی توہین کا ارتکاب کیا تھا جس پر اس کی گرفتاری بھی ہوئی تھی۔ سپریم کورٹ نے اس کی سرزنش کی تھی اور گستاخ آمیز و نفرت انگیز بیان بازی پر پابندی لگائی تھی۔ رہنمایانہ خطوط وضع کیے تھے؛ اس کے باوجود اس نے مزید گستاخی کر کے سپریم کورٹ کی توہین کا مرتکب ہوا اور اپنی فکری غلاظت بکھیری۔ ایسا شخص ملک کی سالمیت و امن کے لیے خطرہ ہے۔ اس موقع پر وفد میں حافظ شاہد رضوی، غلام مصطفیٰ رضوی، فرید رضوی، آصف رضوی، نعیم رضوی، یاسین رضوی، سعد رضوی وغیرہ شامل تھے۔ ایسی رپورٹ نوری مشن نے ارسال کی۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3663 قارئین📊 1.9 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

سلسلہ واری "لنگرِ رسول " کی تقسیم کا چھٹا پیر، اہلیانِ محلہ نے کثیر تعداد میں استفادہ کیا‌

لنگرِ رسولﷺ کی تقسیم کا پانچواں ہفتہ بحسن و خوبی ہوا مکمل

حضورِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادتِ مبارکہ کو 1499 سال مکمل ہونے اور پندرہواں سو سال شروع ہوجانے پر "لنگرِ رسول" کی تقسیم عمل میں آئی۔

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 7 ویوز