افغانی طالبان کو ہم نہیں مانتے ہیں دہشت گرد! روس کا حیران کن اعلان
<p>ماسو: 4 اکتوبر (ایجنسی)
روس نے افغان طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا حتمی فیصلہ کر لیا۔
روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ نے افغان طالبان کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اعلیٰ سطح پر کیا ہے۔
اس حوالے سے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کے نمائندہ برائے افغانستان زمیر کابلوو نے کہا ہے کہ اس فیصلے کو حقیقت میں بدلنے کے لیے متعدد قانونی مراحل سے گزرنا پڑے گا۔
یاد رہے روسی صدر پوتن نے جولائی میں کہا تھا کہ روس افغانستان کی طالبان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنا اتحادی سمجھتا ہے۔
روس نے 2003ء میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا لیکن اگست 2021ء میں افغانستان میں امریکا کو 20 سالہ جنگ میں شکست ہونے اور طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے روس آہستہ آہستہ طالبان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہا ہے۔</p>
تبصرے (0)
شائع کردہ
اسی زمرے میں مزید

آپریشن سندور : ہندوستانی فوج کی بہادری پر مسلم عوام نے کیا اظہار مسرت

بنگلہ دیش میں ہورہے اقلیتوں پر مظالم کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گاالحاج محمد سعید نوری

24 اور 25 نومبر کو جدہ (سعودی عرب) میں منعقد ہوگی آئی۔پی۔ایل۔ نیلامی کی تقریب
مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال
👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی
👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا
👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال
👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ
👁 4 ویوز