تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کے لیے تعلیماتِ اعلیٰ حضرت پر عمل کی ضرورت

📅 31-08-2024 👁 1 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
مذہبی گلیاروں سے

<p>نوری مشن کی بزم میں علماے اہلِ سنّت کا خطاب: اشاعتِ نو کا اجرا و تقسیم</p>
<p>مالیگاؤں: 31 اگست
اعلیٰ حضرت امام احمد رضا محدث بریلوی کا ایک نکاتی پیغام عشقِ رسولﷺ ہے- ان کی تصنیفات و تعلیمات کا پیغام تعظیم رسولﷺ ہے- حیاتِ سلفِ صالحین سے بھی تعظیم و تکریمِ مصطفیٰﷺ کا درس ملتا ہے- بڑے بڑے اہلِ علم نے اعلیٰ حضرت کے علم و فضل کا اعتراف کیا ہے- اعلیٰ حضرت نے فرائض و سنن کی پابندی اور شریعتِ مطہرہ پر عمل کا درس دیا- اس طرح کا اظہارِ خیال 30؍اگست2024ء جمعہ کی شب مدینہ مسجد میں عرسِ اعلیٰ حضرت کی بزم میں مفتی عبیداللہ خان مصباحی نے کیا۔ آپ نے پیغامِ اعلیٰ حضرت کے ضمن میں سنجیدہ و بصیرت افروز گفتگو کی- نوری مشن و اعلیٰ حضرت ریسرچ سینٹر کے زیر اہتمام منعقدہ اس بزم میں مفتی محمد نورالحسن مصباحی نے اپنے مدلل خطاب میں فرمایا کہ: امام احمد رضا کے علم و فضل کا شہرہ تعظیم رسولﷺ کی بنیاد پر ہے- اعلیٰ حضرت نے استدلال کے ساتھ ناموسِ رسالتﷺ کی حفاظت کا فریضہ انجام دیا- توہینِ رسالت کے جو معاملات درپیش ہیں ان سے نمٹنے کے لیے تعلیمات امام احمد رضا پر عمل کی ضرورت ہے- اعلیٰ حضرت کی کتابیں مطالعہ کریں- اعلیٰ حضرت کو 565؍ علوم و فنون پر مہارت حاصل تھی- اعلیٰ حضرت کی شانِ ولایت و تفرد کہ حضرت سید شاہ آل رسول احمدی مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نے اعلیٰ حضرت کو بیعت فرماتے ہی خلافت عطا کر دی جب کہ خانقاہِ برکاتیہ میں مجاہدہ و ریاضت کی منزلیں طے کروانے کے بعد ہی خلافت دی جاتی تھی- اِس بزم میں نوری مشن کی 149؍ویں اشاعت ’’قرآن، سائنس اور امام احمد رضا‘‘ (مصنف: پروفیسر ڈاکٹر مجیداللہ قادری) کا اجرا مذکورہ دونوں علما کے ہاتھوں عمل میں آیا- غلام مصطفیٰ رضوی نے تمہیدی گفتگو میں کہا کہ اس کتاب کو کئی تعلیمی اداروں میں شاملِ نصاب کیا گیا ہے- اعلیٰ حضرت کی علمی، تحقیقی و تصنیفی خدمات پر 40؍سے زیادہ پی ایچ ڈی اور درجنوں ایم فل باعثِ افتخار ہیں- حافظ خالد رضا کی تلاوت سے بزم کا آغاز ہوا- نعت خوانی جناب ہاشم رضا نے کی- اخیر میں سلام، شجرہ و قل شریف کا اہتمام ہوا- اختتام پراشاعتِ نو کی تقسیم عمل میں آئی- اس بزم میں حافظ محمد اطہر، حافظ عبدالرؤف، پروفیسر حامد رضا، عبدالمجید سیٹھ، حسن مقادم، حاجی محمد اصغر (پاپا ہوٹل)، ڈاکٹر جاوید چشتی، وسیم رضوی، عتیق رضوی، امتیاز خان سمیت کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول شریک تھے- بزم سجانے میں فرید رضوی، آصف رضوی، سعد رضوی، نعیم رضوی، شہزاد برکاتی، یاسین رضوی، شاداب رضوی نے حصہ لیا-</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 940 قارئین📊 0.5 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان

تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام

منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 8 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 6 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 5 ویوز

لاک ڈاؤن کے سبب ہر شعبہ متاثر، پولیس انتظامیہ کی سختی سے پھیری والے بے حال

👁 4 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 4 ویوز