تازہ ترین
• تحریک فروغ اسلام کے زیر اہتمام دہلی کوچ کا اعلان • تریپورہ کے حالات کو لے کر آل کرناٹکا سنی علماء بورڈ (رجسٹرڈ) بنگلور کی جانب سے اقدام • منقبت امام اہل سنت اعلیٰ حضرت • جامعہ اشرفیہ مبارک پور میں ایم ایس او آف انڈیا کا اعلیٰ سطحی وفد، اکابر علماء سے ملاقاتیں، تعلیمی روابط اور غازی سیمینار پر گفتگو • ایم ایس او آف انڈیا کے وفد کی خانقاہِ کاملیہ ولیدپور میں حاضری • عرسِ شہنشاہ ناسک کی نسبت سے نوری مشن کا فری میڈیکل کیمپ • مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل • جامعہ امجدیہ رضویہ گھوسی میں ایم ایس او وفد کی علمی و فکری نشست، ممتاز الفقہاء مفتی ضیاء المصطفیٰ قادری نے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے ترقی و استحکام کے لیے خصوصی دعائیں فرمائیں • جامع اشرف کچھوچھہ شریف میں ایم ایس او وفد کی اساتذۂ کرام سے ملاقات، مدارس کے طلبہ کو اعلیٰ و عصری تعلیم سے جوڑنے پر زور • مدرسہ اور یونیورسٹی کے درمیان مضبوط تعلیمی روابط کے فروغ کیلئے ایم ایس او آف انڈیا کا الجامعۃ الاسلامیہ روناہی کا دورہ

آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے دفتر میں امام جلال الدین سیوطی کے مزار کے انہدام پر علماے کرام کی احتجاجی نشست

📅 24-09-2023 👁 4 قارئین 💬 0 تبصرے 🔁 0 شیئر
بین الاقوامی

<p>حکومت مصر فورا مزار پاک کی تعمیر کرے۔ مولانا معین میاں</p>
<p>ایسی عبقری شخصیت کے مزار کو ڈھانا مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ الحاج محمدسعید نوری</p>
<p>(اسٹاف رپورٹر ) ممبئی ، آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے دفتر میں ایک عبقری شخصیت امام جلال الدین سیوطی کے مزار پاک کے منہدم پر علمائے کرام کی ایک احتجاجی نشست منعقد کی گئ جس کی صدارت پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ السید معین الدین اشرف الاشرفی الجیلانی صاحب سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ ، صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے فرمائی اور پروگرام کی سر پرستی اسیر مفتی اعظم بانی رضا اکیڈمی الحاج محمد سعید نوری صاحب،نائب صدر آل انڈیا سنی جمعیۃالعلما نے کی ۔ معین المشائخ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکت سے حکومت مصرنے مسلمانوں کے جذبات کو تکلیف پہونچائی ہے ۔ حکومت مصر کو چاہئے کہ فورا مزار پاک کی تعمیر کرے ۔ معین المشائخ نے ایسی علمی عبقری شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آپ نے تقریبا پانچ سو کتابیں تصنیف کی ہے ۔ آپ کی مشہور زمانہ کتاب ، تفسیر جلالین شریف ، تمام مدارس اسلامیہ میں پڑھائی جاتی ہے ، تاریخ الخلفا ء ، قرآن کی تفسیر در منثور بھی کافی مقبول ہے ۔ آپ عالم ، مصنف ، مفسر ، مورخ کے ساتھ ساتھ ایک ولی کامل اور عاشق رسول بھی تھے ۔ آپ کا مزار پاک ایک عرصہ دراز سے مرجع خلائق بنا ہوا ہے ۔ مسلمان عقیدت سے آپ کے مزار پر حاضر ہوتے ہیں ۔ آخر میں معین المشائخ نے کہا کہ اس سلسلے میں مصری کونسل سے رابطہ کیا جائے گا ۔ بانی رضا اکیڈمی الحاج محمدسعید نوری نے کہا کہ ا یسی عبقری شخصیت کے مزار کو ڈھانا مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔ آپ نے سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئےکہا کہ یہ سب یہودو نصاری کے اشارے پر ہورہا ہے ۔ راستہ بنانے کے بہانے مزرات کو منہدم کرنا انتہائی گٹھیا حرکت ہے جب کہ فلائی اور کے ذریعہ راستہ بنا یا جا سکتا ہے ۔ ایسی مقدس ہستی کے مزار کو منہدم کرنا مسلمان کبھی براداشت نہیں کر سکتا ۔ نوری صاحب نے کہا کہ بہت جلد مصری کونسل کوایک میمورنڈم پیش کریں گے کہ مزار کی انہدامی کارروائی روک کر نقصان شدہ عمارت کو دوبارہ تعمیر کرے ۔ مسجد قبا کے خطیب و امام مولانا امان ا للہ رضا نے سخت ناراضگی اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام مسلم ممالک کو اس کے خلاف آواز بلند کر نےکی ضرورت ہے ۔ آپ نے مزید کہا کہ مزارات کے ڈھانے کا سلسلہ سعودی حکومت نے شروع کیا تھا جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔آج مصری حکومت نے امام جلال الدین سیوطی کے مزار پاک پر انہدامی کارروائی کر کے تمام مسلما نوں کے دلوں کو تکلیف پہونچائی ہے ۔ مولانا خلیل الرحمن نوری نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ امام جلال الدین سیوطی ایک جید عالم دین اور مورخ اور ولی تھے ۔ ان کے مزار کو ڈھانا ہم سبھوں کے لئے باعث تکلیف ہے ۔ ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ تمام علما نے اس انہدامی کارروائی کے خلاف مذمت کی ۔</p>

ردِعمل دیں (0)

شیئر کریں (0)

تبصرے (0)

شائع کردہ

🎖️ Senior Editor ★★★★★
H

HamariAawaz

📍 Barabanki

📰 1896 پوسٹ👁 3866 قارئین📊 2 اوسط قارئین

نیوز ہوم کے رپورٹر

اسی زمرے میں مزید

آپریشن سندور : ہندوستانی فوج کی بہادری پر مسلم عوام نے کیا اظہار مسرت

بنگلہ دیش میں ہورہے اقلیتوں پر مظالم کو فوری طور پر نہ روکا گیا تو ملک گیر سطح پر احتجاج کیا جائے گاالحاج محمد سعید نوری

24 اور 25 نومبر کو جدہ (سعودی عرب) میں منعقد ہوگی آئی۔پی۔ایل۔ نیلامی کی تقریب

مقبول ترین پوسٹس

جامعہ اشرفیہ سے غم ناک خبر، مولانا مبارک حسین مصباحی کا انتقال

👁 12 ویوز

بھگوا لو ٹریپ کا تازہ واقعہ: اپنی مسلم گرل فرینڈ کو مار کر پندرہ فٹ نیچے زمین میں گاڑ دیا

👁 9 ویوز

دارالعلوم مخدوم سمنانی شل پھاٹا ممبرا میں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی

👁 9 ویوز

نم ناک آنکھوں سے حاجی نسیم رضا قادری ضیائی سپرد خاک، حضور محدث کبیر نے پڑھائی نماز جنازہ

👁 8 ویوز

مولانا صدام حسین برکاتی سڑک حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک - دعا کی اپیل

👁 8 ویوز